18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
لوگوں کے دلوں میں خوفِ خدا اور عشقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم داخل کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت 4 اکتوبر 2024ء کو P.I.B کالونی کراچی میں ”اجتماعِ ذکر و نعت“ کا اہتمام کیا
گیا جس میں خصوصی طور پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور بالعموم قرب و جوار کی
کثیر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
تلاوت و نعت کے بعد مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ”اختیاراتِ
مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو پیارے
آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اختیارات کے بارے میں بتایا۔
بعدازاں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا کروائی جبکہ وہاں موجود اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت سے انفرادی طور پر
ملاقات بھی کی۔