دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں حویلیاں کینٹ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ ہزارہ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں کی جانب سے 7یونٹ کی ترکیب بنی ۔ بعد میں مقامی ذمہ دارا سلامی بہنوں کا مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں ہزارہ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہزارہ زون میں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات دئیے۔