20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت براے اسلامی بہنیں
کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ہری پور میں رکن شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب
عطاری کے والد محترم کے ایصالِ ثواب کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس
میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام ، مجلس
معاونت براے اسلامی بہنیں کے زون ذمّہ دار،جامعۃ المدینہ کے زون ذمّہ دار اور
نگرانِ کابینہ ہری پور سمیت محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔قراٰن خوانی کے بعد
فاتحہ خوانی و دعا کا سلسلہ بھی ہوا ۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری مدنی،معاون رکنِ شوریٰ ، مجلس معاونت
برائےاسلامی بہنیں کراچی)