14 فروری2020ء  بروز جمعۃالمبارک دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیرِ انتظام جامع مسجد انوارِ مدینہ تحصیل روڈ فتح جنگ (مستقل حج و عمرہ تربیت گاہ) میں معتمرین کے لئےعمرہ تربیتی نشست کا اہتمام ہوا جس میں عمرے کا طریقہ، احرام باندھنے کا عملی طریقہ، طواف،استلام اور رمل کا عملی طریقہ سکھایا گیا نیزحرمین شریفین کی حاضری کے آداب بیان کئے گئے اور تلبیہ یاد کروانے کا سلسلہ ہوا۔ حاضرین کو امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب”رفیق المعتمرین“ تحفہً پیش کیا گیا۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری، مجلس حج و عمرہ)