پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت  حیدرآباد زون کی تمام کابینات میں دعائے حاجات اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنےاورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا ورد کیا گیا جبکہ پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ ان اجتماعات میں اوراد و وظائف کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئےجبکہ24 مقامات پر تعویذاتِ عطاریہ کا بستہ بھی لگایاگیا جن میں اسلامی بہنوں کو فیْ سَبِیْلِ اللہْ تعویذاتِ عطاریہ فراہم کئے گئے۔