خلیفۂ امیرِ اہلسنت کی اپنی مرحومہ زوجہ حافظہ
امِ اُسید کی قبر پر حاضری
قبروں کی زیارت کو جانا پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا طریقۂ کار رہا ہےنیز نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان ہے:”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا اب
زیارت کیا کرو“۔(صحیح مسلم،
کتاب
الجنائز، باب استئذان النبی ربہ۔۔۔الخ، ص482، حدیث:977)
22 جون 2026ء کو سنتِ رسول پر عمل کی نیت سے خلیفۂ
امیرِ اہلسنت مولانا ابو اُسید حاجی عبید
رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے دیگر
اسلامی بھائیوں کے ہمراہ صحرائے مدینہ، کراچی میں موجود اپنی مرحومہ زوجہ حافظہ
امِ اُسید اور دیگر مرحومین کی قبور پر حاضری دی۔
اس موقع
پر خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ
العالی نے مرحومہ کی قبر کے قریب بیٹھ کر فاتحہ خوانی
پڑھی اور اُن کے لیےایصالِ ثواب کیا نیز مرحومہ سمیت دیگر مرحومین کے لیے دعا بھی
کی۔
Dawateislami