پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب کے شہر حافظ آباد میں واقع ”گفٹ گروپ آف کالجز“  میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش100 ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان کیا۔اجتماع کے اختتام پر حاضرین میں ”فیضانِ نماز“ کتاب اوردیگررسائل تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر پرنسپل اور ٹیچرز نے تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےاجتماع اور دیگر مدنی کاموں کی تعریف کی نیز آئندہ بھی ادارے میں اجتماع کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔