دعوتِ اسلامی کے تحت8 جنوری2020ء کوکراچی  کے علاقےگلشن اقبال ڈویژن طارق آباد میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پراجتماعِ پاک میں تعویذات عطاریہ کا بستہ بھی لگایا گیا جس کے ذریعے آقاﷺ کی دکھیاری امت کی خیر خواہی کی گئی اور فی سَبِیْلِ اللہ تعویذات عطاریہ فراہم کئے گئے۔