دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر2019ء کو  لاہور گلشن مدینہ سوسائٹی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورمحفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔شخصیات نے ہر ماہ محفل نعت بسلسلہ 11 ویں شریف کروانے کی نیت کی۔