20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام2 مئی اور 4 مئی2020ء کو کابینہ وائز ملتان زون کی
گلگشت اور خانیوال کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت زون زمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔ ملتان ریجن مکتبۃ
المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈویژن تا علاقہ سطح کی تقرریوں کے حوالے سے فالواپ کیااور
بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی معلومات
جلدازجلد مکمل کرنے پر خصوصی توجہ دلائی۔