18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اشاعتِ علمِ دین کرنے اور نیکی کی دعوت عام
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت 10 اکتوبر 2024ء کو صوبہ
گلگت بلتستان کی نگران اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ گلگت بلتستان، ڈویژن،
ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے
ہوئےنگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ٹیلی تھون 2024ء کے متعلق کلام کیا اور دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز ذمہ داران کو ٹیلی تھون ایونٹ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ترغیب بھی دلائی جس پر نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔