19 اپریل 2026ء کو خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی گارڈن ٹاؤن نگران عبدالرشید عطاری کی رہائش گاہ پر آمد ہوئی جہاں دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز میں شامل ہونے کا ذہن دیا۔

حلقے کے اختتام پر تمام اسلامی بھائیوں کے لئے دعائے خیر کروائی گئی جبکہ اسلامی بھائیوں کو خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی سے ملاقات کا بھی شرف حاصل ہوا۔