اپنے مختلف شعبہ جات کے ذریعے لوگوں تک علمِ دین کا فیضان پہنچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی دعوتِ اسلامی کے تحت 18اکتوبر    2023ء بروز بدھ فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز اور پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ملک ، صوبہ و ڈویژن سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز ذمہ داران اور پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ایثار“ کے موضوع پر بیان کیا اور شعبے کی جنوری تا ستمبر 2023ء کی مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کا کہنا تھا کہ ماتحت اسلامی بہنوں کو فعال بنانا ہے، سفر شیڈول بنانے کی کمزوریوں کو دور کرنا ہے مزید گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ٹیلی تھون کے سلسلے میں جمع ہونے والے ڈونیشن کا فالو اپ لیا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبے کے سالانہ اہداف اور ٹیلی تھون کا ہدف پورا کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔