دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر بروز بدھ 2019ء کراچی کے علاقےصدیق آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 3میں محفل میلاد منعقدکی گئی جس میں کراچی ایسٹ زون نگران نے شرکت کی  اور"آقاﷺ کی شان اورامت کی شفاعت "کے موضوع پر بیان کیا۔ اختتام پر 15 ربیع الاول سے ہونے والے ”فیضان شریعت کورس“ میں داخلے کی ترغیب بھی دلائی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیلی تھون میں تعاون کا ذہن دیا گیا نیز”فیضان نماز“ کتاب سے گھر درس کرنے اور بچوں کو کڈز مدنی چینل دکھانے کی نیتیں بھی کروائیں گئیں ۔