دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیر انتظام  16 فروری2020ء بروز اتوار فتح جنگ میں ایک شخصیت کے گھر عمرہ تربیتی نشست ہوئی جس میں عمرے کا طریقہ، احرام باندھنے کا عملی طریقہ، طواف،استلام، رمل کا عملی طریقہ سکھایا گیا نیز حرمیں شریفین کی حاضری کے آداب اور تلبیہ یاد کروائے گئے۔ حاضرین میں امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصنیف ”رفیق المعتمرین“ تقسیم کی گئی اور دعوتِ اسلامی کی حج و عمرہ ایپلی كیشن بھی ڈاؤن لوڈ کر کے دیئے گئے۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری، رکن کابینہ مجلس حج و عمرہ سمرقندی کابینہ)