دعوت اسلامی کے تحت28دسمبر2019ء بروزہفتہ ڈیرہ اللہ یار زون علاقہ فیضان امِ عطار میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ علاقہ ذمہ داراسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اورمختلف کورسز میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔