دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد ریجن میں   کابینہ تا ریجن سطح کی اسلامی بہنوں کے ساتھ 2 دن کا رہائش اجلاس,19 18 جنوری 2020ء کو ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران ، پاکستان مجلس مشاورت نگران ، پاک انتظامی کابینہ کے نگران کے بچوں کی امی ، پاک سطح مکتبۃ المدینہ ذمہ دار ، پاک سطح علاقائی دورہ ذمہ دار ، پاک سطح دارالسنہ ذمہ دار اور دیگر اہم سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بذریعہ اسکائیپ شرکت کی۔ مدنی مشورے میں مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تربیت کا سلسلہ ہوا ، تنظیمی مسائل کا حل پیش کیا گیا اورمختلف مدنی کاموں کے حوالے سے 2020ء کے اہداف دیئے گئے ۔ اختتام پرعالمی مجلس مشاورت نگران نے نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی فرمائی اور مدنی تحائف بھی دیئے۔