دعوتِ اسلامی کے تحت 29 نومبر2021ء   بروز پیر پاکستان کے شہر فیصل آباد کابینہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مہمان اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کروائی اور انہیں تحائف بھی پیش کئے۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے تحت 29نومبر 2021ء بروز پیر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے نگران پاک کابینہ کے بچوں کی امی کی طبیعت کی آزمائش پر ان کے گھر جاکر ان کی تیمارداری کی اور ان کے لئے دعائے صحت کی اور تحائف دیئے۔