اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام فیصل آباد میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا نیزتقسیم رسائل کی کارکردگی بڑھانے اور اسے عام کرنے کا ذہن دیا،مکتبۃالمدینہ سے آرڈر کروانے اور جن گھروں میں بستے کا سامان رکھا ہوا ہے اسے سیل کرنے پر توجہ دلائی ۔