17 اکتوبر 2023ء  کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی صوبہ، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاکستان سطح کی علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ذمہ دار اسلامی بہن بھی شامل ہوئیں۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ماہانہ کارکردگی و کار کردگی شیڈول وقت پر جمع کرانے کی ترغیب پر مشاورت کی نیزتقرری و سفرِ شیڈول پر کلام کیا گیا جبکہ اپنی ذمہ داری اور اہم دینی کاموں میں غور و فکر کرنے کے متعلق مدنی پھول پیش کئے گئے۔

بعدازاں مبلغۂ دعوتِ اسلامی کی ترغیب پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔