دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی  تحریک دعوت اسلامی کے تحت 16 اکتوبر 2024ء کو شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات، شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت،شعبہ ڈونیشن بکس اور شعبہ اسپیشل پرسنز للبنات کی ملک و صوبائی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء میں کس انداز سے ڈونیشن جمع کیا جائے اس طریقہ ٔکار پر کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف ہماری منزل نہیں بلکہ ہماری منزل تو صرف اللہ پاک کی رضا ہے۔اس موقع پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون مہم میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔