ڈی جی خان میں
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں اور شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ
29 اپریل 2024ء بروز پیر مظفر گڑھ کی ڈویژن
ڈی جی خان میں ڈویژن ڈی جی خان کے
ڈسٹرکٹ اور مظفر گڑھ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں پاکستان شعبہ ذمہ دار گلی گلی مدرسۃ المدینہ مولاناابومعاویہ جہانزیب عطاری مدنی اورپنجاب صوبائی ذمہ د ار
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ابوبلال عبدالماجد عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔
اس موقع پر شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں اور شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے تحت ہونے والے کاموں کا جائزہ
لیا گیا اور ان شعبہ جات کے کاموں کو مزید بڑھانے کے تعلق سے گفتگو ہوئی ۔
اس کے علاوہ یکم جون 2024 ء سے شعبہ قرآن ٹیچر
ٹریننگ کورس کے تحت شروع ہونے والے 30 دن
کے کورس فی یوسی کروانے کا ذہن دیا گیا ۔ اس موقع پرشرکا کو گھر گھر مدرسۃ المدینہ
شروع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اہداف لئے گئے۔