دعوتِ اسلامی کے تحت08 جنوری 2020ء کو  کراچی ایسٹ زون ڈویژن چورنگی میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا ورد کیا گیا جبکہ پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ ان اجتماعات میں اوراد و وظائف کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

واضح رہے! کراچی ایسٹ زون کی کابینہ میں 26 دعائے حاجات اجتماعات منعقد ہوئےجس میں تقریباً 746اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔