گزشتہ دنوں کلفٹن کابینہ کی ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اجتماعِ پاک میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے خصوصی شرکت فرمائی اور بیان کرتے ہوئے درودِ پاک کی فضیلت سے متعلق نکات بیان کئے۔ آپ نے 14 نومبر کو ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں تعاون کرنے کے حوالے سے بھی اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی۔ اس موقع پر موجود اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون میں تعاون کے حوالے سے نیتیں پیش کیں جبکہ ایک اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ2 سونے کی چوڑیاں بھی پیش کردیں۔