دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کی سینٹرل برمنگھم ڈویژن میں دو مقامات پرکورس بنام”سوشل میڈیا کا استعمال“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 56 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو سوشل میڈیا کے Negative اور Positive استعمال کے بارے میں آگاہ کیانیز اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔