گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کلفٹن کابینہ میں کراچی ہائی  کورٹ سے منسلک ایڈوکیٹ کے گھر شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار سمیت بڑی تعداد میں شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا اور دنیا بھر میں ہونے والے اس کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے ان میں حصہ لینے کی نیتیں کیں۔