Sunnah-inspiring Ijtima, conducted in Blacktown
division of Sydney Australia
Under the supervision of Dawat-e-Islami, on 1 December
2021, a Sunnah-inspiring Ijtima,was conducted in the Blacktown division of
Sydney, Australia. Approximately, 16 Islamic sisters had the privilege of
attending this spiritual gathering.
The female preacher of Dawat-e-Islami delivered
Sunnah-inspiring Bayan on Dark grave. After the Bayan, the attendees (Islamic
sisters) were motivated to watch the weekly
Madani Muzakra, read weekly booklet, participate in Islah-e-Aamal Ijtima, take
admissions in madrassa for Islamic sisters, take admissions in short courses
and give generous donation to Dawateislami to support religious activities in
Sydney, Australia.
A new Sunnah-inspiring Ijtima’ conducted in Lakemba divisions of Sydney, Australia
الحمداللٰه عزوجل!Under the supervision of Dawat-e-Islami, on 1st December2021, a Sunnah-inspiring Ijtima, was conducted in a new Area (Sefton) of Lakemba division of Sydney, Australia. Approximately, 13 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual gathering.
Kabinah nigran Islamic sister delivered
Sunnah-inspiring Bayan on How can interest in worship be developed?. After the
Bayan, the attendees (Islamic sisters) were
encouraged to buy books from maktaba-ul-madina in order to gain knowledge and
motivated to get admission in the Madrassa for Islamic sisters and to
participate in ther other religious activities.
آسٹریلیا
کى سڈنی کابینہ کے لیکمبا ڈویژن میں ایک نئے مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ ڈویژن لیکمبا
کے ذیلی حلقہ سیفٹن اور ڈویژن بلیک ٹاؤن میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن و مبلغہ
دعوت اسلامى نے ’’عبادت میں لذت کیسے حاصل کریں ‘‘ اور ’’اندھیری قبر ‘‘کے
موضوعات پر سنتوں بھرےبیانات کئے۔ بعدازاں اسلامى بہنوں کو اعلانات کے ذریعے مکتبۃ المدینہ
سے کتابیں حاصل کرنے، اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لينے اور دیگر دینی کاموں کے حوالے سے
ترغيب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
گڑھوا کے ذیلی حلقہ میں نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت 12 دسمبر 2021ء کو ہند کے ریجن کولکتہ کی ڈالٹنگنج کابینہ ڈویژن گڑھوا کے ذیلی حلقے میں
نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران،گڑھوا ڈویژن نگران
و شعبہ رابطہ ذمہ دارسمیت56 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوت
قراٰن پاک ،نعتیہ کلام اور غوث پاک کی منقبت کے ساتھ آغاز ہوا۔ اس کے بعد مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرےبیان کے ذریعے اسلامی بہنوں کو
درود پاک کی فضیلت اور تکلیف و مصیبت میں آقا ﷺ کس طرح فریاد کو پہنچتے ہیں اس
موضوع پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی
ماحول سے منسلک رہنے اور باقاعدگی سے ہفتہ وار اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی ترغیب دلای۔ آخر میں فاتحہ خوانی دعا اور صلاۃ وسلام پر اختتام ہوا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات
کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2021ء کو جنوبی
کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
8اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے ”مدنی مذاکرے کی
اہمیت وافادیت“ پر بیان کرتے ہوئے علم دین سے دوری کے نقصانات اورعالم کی صحبت میں
رہنے کے فوائد بیان کیا اور یہ بھی بتایا کہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی مذاکرے سننے سے علم دین کا جذبہ حاصل
ہوتا ہے نیز مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو نیک اعمال
پر عمل کر کے رسالہ پُر کرنے کی نیت بھی کروائی گئی۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16
دسمبر 2021ء کو جنوبی کوریا فاریسٹ ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں نگران ریجن اسلامی بہنوں نے سیکھنے سکھانے کے مدنی پھول پیش کئے۔
مدنی
مشورے میں ٹیلی تھون میں نمایاں رہنے والے ملک کی کارکردگی بیان کرکے انکی حوصلہ
افزائی کی گئی اور دیگر ممالک کی اسلامی بہنوں کو آئندہ سال ہدف مکمل کرنے کی ترغیب
دلائی گئی نیز برج کمیونٹی کے ذریعے مقامی
اسلامی بہنوں کو دینی کام کی اہمیت بتا کر
انہیں دینی کام کے لئے تیار کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ماہِ نومبر 2021ء میں یورپی یونین ریجن کے ممالک اٹلی، اسپین، فرانس، بیلجیم،
ہالینڈ، آسٹریا، ناروے، سویڈن، جرمنی، پُرتگال اور ڈنمارک میں ہونے والے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
ملاحظہ ہو:
اسلامی
بہنوں کی انفرادی کوشش سے نومبر 2021 میں 66 نئی اسلامی بہنیں مدنی ماحول سے وابستہ ہوئیں۔
1۔
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:328
2۔
مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنو کی تعداد:328
3۔
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد: 86
4۔ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکاکی تعداد: 1620
5۔شرکا
مدنی دورہ کی تعداد: 217
6۔
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والیاں: 2609
6۔ اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد:186
7۔ اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 895
8۔
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:557
اٹلی میں کابینہ سطح پر شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ
کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی میں
11 دسمبر 2021 بروز ہفتہ شعبہ اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں
تمام اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مدرسات نے شرکت کی ۔
یورپین
یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں مدرسۃ المدینہ کے کلاسوں میں جا کر چیک کرنے کے نکات سمجھائے نیز جدول کے مطابق کلاس لگانے کی ترغیب بھی دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت 14
دسمبر 2021 کو آسٹریا (Austria)
کے شہر(Vienna)
میں بذریعہ ٹیلفونک علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں
کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن میں
بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بیلجیم Belgium میں 13 دسمبر 2021ء سے بذریعہ اسکائپ ڈیلی کلاسز کا آغاز ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ان
کلاسز میں روزانہ 3 آیات کی تلاوتِ قرآن ترجمہ و تفسیر صراط الجنان سنائی جارہی ہے نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا اجتماعی طور پر مطالعہ بھی کیا جارہا ہے۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام تنزانیہ دارالسلام میں 15دسمبر2021ء کو سیکھنے
سیکھانے کا دینی حلقہ ہوا جس میں سات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دینی
حلقے میں تلاوت ،نعت ، تلفظ کی درستگی اور فکر مدینہ کروایا گیا جبکہ سیکھنے والی اسلامی بہنوں نے درس دیا۔آخر ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی اصلاح کی۔
ممبئی ریجن تھانے زون میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت15 دسمبر 2021ء کو ہند، ممبئی ریجن تھانے زون میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ
کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں زون و کابینہ
مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے گئے، ٹیلی تھون
میں جمع شدہ رقم جلد از جلد مالیات میں جمع کروانے کا ذہن دیا گیا، اس ماہ تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ای-رسید آئیڈیز
بنوانے، ٹیسٹ مجلس سے ٹیسٹ دلوانے اور ڈویژن سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب
دلائی گئی۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے دیئے گئے اہداف کو مکمل کرنے کی نیت کیں۔
Dawateislami