ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُ الْعَالِیَہ کسی ایک دینی رسالہ کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے / سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں بھی پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ’’ کھانے کی پانچ سُنّتیں‘‘پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اسں سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا’’ 2 ہزار 937 ‘‘اسلامی بہنوں نے رسالہ کھانے کی پانچ سُنّتیں پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت 13 دسمبر 2021ء کو اجمیر ریجن چندن نگر ڈویژن، گیتا نگر ڈویژن اور گوالیار کابینہ کے بھوڑاپور ڈویژن میں محافل نعت کا انعقاد ہواجن میں کابینہ ذمہ دارسمیت کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محافل نعت میں مبلغات دعوت اسلامی نے ’’سیرت غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر عمل کرنے ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو دینی ماحول اور مختلف دینی کاموں کے فوائد بتاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔ محافل نعت کے آخر میں ہفتہ وار رسالہ بھی سنایا گیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 14 دسمبر2021ء بروز منگل اجمیر کابینہ ڈویژن لونگیامیں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع پاک میں غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا نیز اسلامی بہنوں کو مزید علم دین حاصل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے فرض علوم کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی ۔اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیتیں بھی کروائی ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شب و روز کے تحت اجمیر ریجن کی سوراشٹر زون میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ شب و روز کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے شیڈول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے نیز مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ ماہنامہ خواتین کے مضمون مرحومات دعوت اسلامی کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے مطالعہ کرنے اور مطالعہ کی کارکردگی کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی بہنیں) کے تحت 16 دسمبر2021ء کو اجمیر ریجن کے سوراشٹر زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے کفن دفن کے اجتماعات منعقد کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور اس سے متعلق اہداف دیئے نیز سابقہ دینی کام کی کارکردگی کےحوالے سے فالو اپ کیا اور کارکردگی میں مزید اضافے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 14 دسمبر2021ء بروز منگل اجمیر زون میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شخصیات اسلامی بہنوں کے گھروں میں گھر درس کرنے کا ہدف دیا اور شخصیات میں دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 13 دسمبر2021ء بروز پیر اجمیر ریجن گرین پارک ڈویژن میں قائم 2 اسکولز میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا انعقاد ہوا جس میں طالبات سمیت اسکول ٹیچرز نے شرکت کی ۔

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام اجمیر ریجن اندور زون کی مندسور کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اصلاح اعمال کی ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ اصلاح اعمال کے متعلق مدنی پھول سمجھائے نیز دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا اور اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 دسمبر 2021 ء  کو سوراشٹر زون کی ویراول کابینہ کی ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈویژن تا علاقائی سطح تک کی نگران مع شعبہ مشاورت کی9 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں سے سابقہ دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف دیئے نیز ماہانہ شیڈول کو وقت پر جمع کروانے کے ساتھ ساتھ اپنی ما تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں سے بھی وقت پرشیڈول وصول کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں ہند اجمیر ریجن سوراشٹر زون ویراول کابینہ میں قائم اسکول میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً 200 طالبات سمیت 5 ٹیچرز نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’دین کی خدمت کس طرح کرنی چاہیئے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر طالبات و ٹیچرز نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں ٹیچرز کو تحائف میں رسائل پیش کئےگئے۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی بہنیں) کے تحت گزشتہ دنوں یوکے ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ ریجن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں کارکردگی جدول کے حوالے سے بات ہوئی اور مزید بہتری لانے کے حوالے سے ذہن سازی کی گئی۔

٭اسی طرح فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 18 دسمبر 2021ء کو یوکے سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے برمنگھم ریجن کی فنانس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذیلی، ڈویژن، کابینہ اور ریجن سطح کی 17 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کام کو مزید بہتر بنانے پر اہم نکات بتائے نیز سا بقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے other communities ذمہ دار اسلامی بہن کا بذریعہ انٹر نیٹ پاکستان کی عربی زبان میں مہارت رکھنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

یوکے کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو عربی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کو منعقد کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور یہاں کے ماحول کے اعتبار سے دینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔