دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہروں میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مدنی پھول دئیے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ میں ایک دن کا کورس بنام’’آئیے نماز درست کریں ‘‘ کا انعقاد ہوا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا انہیں نماز کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں 5 دن پر مشتمل کورس بنام ’’ تفسیر سورۂ رحمٰن ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا نیز شرکائے کورس نے مزید شارٹ کورسز اور تفسیر صراط الجنان کا مطالعہ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 15 دسمبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے لیسوتھو میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اَپ لیا اور دینی کاموں میں مضبوطی لانے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ محفل نعت (اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 14 دسمبر2021 ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع پاک میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال  (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کی اہمیت سمجھاتے ہوئے نیک اعمال کے سوالات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہین دیا اور عاملات نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی۔ 


اُمّت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لیے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک دینی رسالے کےمطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاوں سے نوازتے ہیں۔

پچھلے ہفتے امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ نے رسالہ’’ کھانےکی پانچ سنتیں‘‘پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی تھی، اس سلسلے میں ساؤتھ افریقہ میں کم وبیش ’’ 3ہزار 294 ‘‘ اسلامی بہنوں نے رسالہ’’ کھانے کی پانچ سنتیں‘‘پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دسمبر 2021 ءکے دوسرے ہفتے میں   اسپین کے ڈویژن بارسلونا کے علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں بیئر امات ،ماونتكادا،ہوسپتالت ( hospitalet) کی تقریباً 53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’حضرت ابراہیم علیہ سلام کی زندگی کے حالات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئے اور آقا ﷺ کی پیاری پیاری سنتیں بھی سکھائی نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  16 دسمبر 2021ء کو امریکہ کے شہر سیکرامنٹو میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ’’ سیرتِ حضرت ابراہیم علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں ابراہیم علیہ السلام کی کنیت ، پیدائش، حجرِ اسود، مقامِ ابرہیم کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو نماز اور قراٰنِ پاک پڑھنے/ پڑھانے کا ذہن دیا ۔ اس کے ساتھ ہی توکل اور قناعت کے بارے میں بھی بتایا۔ 


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام ہند دھنباد زون ڈویژن جھر یہ میں دو جگہ پر اجتماع ذکرو نعت کی محافل کا اہتمام کیا گیا جن میں ایک جگہ اسلامی بہنوں کی تعداد 34 تھی اور دوسری جگہ 60 کے قریب تھی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو پردہ کرنے، نماز قائم کرنے اور ہفتہ وار سُنّتوں بھرےاجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کےزیرے اہتمام 18 دسمبر 2021ء کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ ریجن کی ڈھاکہ نارتھ زون کی دھنمونڈی کابینہ کی ٹاؤن ہال ڈویژن کی C. R. O ذیلی حلقہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور میت کو غسل کروانے، کفن پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا نیز دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو عملی طور پر دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام دسمبر 2021 ء کے تیسرے ہفتے سویڈن Sweden میں بذریعہ انٹر نیٹ اجتماع پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’سیرتِ حضرت ابراہیم علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیدائش، معجزات اور سیرت پر اہم نکات بیان کئے نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے ذریعے کورسز کر کے علم دین سیکھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام   دسمبر 2021ء کے دوسرے ہفتے یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی میں دو مقامات پربذریعہ انٹر نیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں فرینکفرٹ(Frankfurt) ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور کوبلنز(Koblenz) کی 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کےعلاوہ أوفن باخ (offenbach)میں اجتماع پاک ہواجس میں 15 اسلامی نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ”اوراد و وظائف کی برکتیں“ اور’’جھگڑے کی مذمت‘‘کے موضوعات پر بیانات کئے اور اپنے مخارج درست کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔