دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز (اسلامی بہنیں) کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈنمارک، اسپین، ، ہالینڈ، آسڑیا ، بیلجیم ، فرانس اور جرمنی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شب روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہر ماہ اپنا شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کلام کیا اور شب و روز کی ویب سائٹ کا وزٹ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک Denmark میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں کا بینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ’’خبر گیری ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھر ا بیان کیا جس میں نئے مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع کروانے پر نکات پیش کئے۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے/ سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں بھی پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ’’امیر اہل سنت سے آسان شادی کے بارے میں سوال جواب‘‘پڑھنے / سننے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔ اس سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا ’’ 3 ہزار 137 ‘‘اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’امیر اہل سنت سے آسان شادی کے بارے میں سوال جواب‘‘پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ پارٹ ٹائم ایلوم راک، برمنگھم یوکے کیمپس کے طلبہ کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا ۔

نگران شعبہ مدنی قافلہ یوکے عبد الحنان عطاری نے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے طلبہ کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا سب سے مؤثر طریقہ درخت لگانا ہے۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی اب تک پوری دنیا میں لاکھوں درخت لگا چکی ہے۔اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے 02دسمبر2021ء کو نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ذمہ داران دعوت اسلامی اور کونسل کے اراکین کے ساتھ برمنگھم میں پودے لگائے۔ اس موقع پر شرکا نے شجر کاری مہم کے حوالے سے بہت سے اقدامات کی منصوبہ بندی بھی کی ۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 دسمبر2021ء بروز اتوار ایٹوبیکوک، ٹورنٹو کینیڈامیں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کواپنا قیمتی وقت دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔


11 دسمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے بریمپٹن، اونٹاریو کینیڈا میں (Brampton, Ontario Canada) کینیڈا کے نگران عابد عطاری، ذمہ دار اسلامی بھائی عبد القادر عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام افریقن عرب کی  ریجن نگران اسلامی بہن نے ملک نگران اور چند مبلغات کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور دوسروں کو ساتھ سنتوں بھرے اجتماع میں لانے کی ترغیب دلائی نیز کورسز کرنے اور مدرسۃ المدینہ ( اسلامی بہنیں )کی کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام بنگلہ دیش ڈھاکہ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کی کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا گیا اور اس حوالے سے مزید مدنی پھول دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ نارتھ زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے معلومات فراہم کی۔ تربیتی اجتماع میں 4 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت پیش کی اور غسل میت دینے کی بھی نیت کا اظہار کیا۔


       دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے”اندھیری قبر “کے بارے میں بیان کیااور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو قبر اپنے اندر دفن ہونے والوں سے کیا کہتی ہے اور قبر کے متعلق خوف خدا کے بارے میں بھی بتایا نیز یہ بھی بتایا کہ کون سی چار چیزوں کو اپنانا چاہیے اور کون سی چار چیزوں سے بچنا چاہیئے۔ آخر میں پانی میں اسراف سے بچنے کے آداب اور مدنی پھول بیان کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے افریقن عرب ریجن کے ملک ترکی میں  بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” زیادہ وقت نیکیوں میں گزاریں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو خوب نیکیاں کرنے اور گناہوں سے اپنے آپ کو بچانے کا ذہن دیا۔