کینیڈا کے شہر تھورن کلف میں مقامی زبان میں آن لائن
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر تھورن کلف Thorncliffe میں 13 دسمبر 2021ء کو مقامی
زبان میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش 10اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے”اپنا زیادہ تر وقت اچھے کاموں میں کیسے گزاریں؟“ کے موضوع
پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اپنا وقت
نیکیوں میں گزارنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب
دلائی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 11 دسمبر 2021ء کو کینیڈا کے شہر تھورن کلف Thorncliffe میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم
و بیش 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے”ہم ڈرتے کیوں نہیں “ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی
بہنوں کو اپنے اندر خوفِ خدا پیدا کرنے، مدنی
ماحول سے منسلک رہنے اور اجتماع پاک میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہرمسی ساگا Mississauga میں 13 دسمبر 2021ء کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا بذریعہ اسکائپ
انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے "اندھیری قبر "کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی
بہنوں کوقبر وآخرت کی تیاری کرنے کے لئے نیک
اعمال کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار
رسالہ پڑھنے اور اجتماع میں پابندی سے
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 11 دسمبر 2021ء
کو بیلجیم Belgium میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
برسلز اور مختلف علاقوں سے بذریعہ آن لائن کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ
دعوت اسلامی بہن نے ” زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کا نسخہ “ کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام بیلجیم Belgium کے شہر Brussels and
Antwerpen میں بذریعہ انٹرنیٹ کی دعوت
کا سلسلہ ہوا ۔ کابینہ نگران اسلامی بہن
نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مدنی پھول پڑھ کر سنائے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیرے اہتمام 14 دسمبر 2021ء کو بنگلادیش
کے شہر ڈھاکہ ساؤتھ زون کی کھلگاؤ(
khilgao)کابینہ کی سانتیی پور ( santipur) ڈویژن میں ایصال ثواب اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 70 اسلامی بہنیں شامل تھیں ۔
ایصال
ثواب اجتماع میں مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے لئے
دعوت بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے
لئے دعوت کو قبول بھی کیا۔

شیخِ
طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان
اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی
مدنی تحریک کا آغاز فرمایا ہے۔
چنانچہ
اسی سلسلے میں 6 دسمبر2021ء بروز پیر کو تنظیمی لحاظ سے ناروے Norway کے مختلف شہروں میں یومِ قفل منایا گیا جس
میں 28 اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’خاموش شہزادہ ‘‘کا مطالعہ کیا اور 14
اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی نیز 3 اسلامی
بہنوں نے ایّامِ قفلِ مدینہ منایا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بارسلونا ڈویژن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماونتكادا montcada ٹرینیتات بئیر امات tirinitat virrei amaat کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا فالواپ
کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت نیز دینی کاموں کو کیسے مضبوط بنایا جائے اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے اور خوب خوب دینی کاموں میں خدمات سر انجام دینے کی تر غیب دلائی۔

ہفتہ
وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کسی ایک
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کی
بارگاہ میں بھی پیش کی جاتی ہے۔
گزشتہ
ہفتے امیر اہل سنت نے رسالہ ’’ آسان
شادی کے بارے میں امیر اہلسنت سے سوال جواب‘‘ پڑھنے /سننے کی ترغیب ارشاد
فرمائی۔ اس سلسلے میں اسپین کے ڈویژن بارسلونا کے
مختلف علاقوں میں ہفتہ وار رسالہ پڑھا/ سنا گیا جس میں (مونتكادا montcada )،(ترینیتات: trinitat )، (بئیر
امات virrei
amaat)،( ہوسپیتالیت hospitalet)
میں رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 122 رہی۔
شعبہ
اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام اسپین میں
بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال
(اسلامی بہنیں)
کے زیرِ اہتمام 11 دسمبر2021ء کو اسپین میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اصلاح اعمال کے شعبے پر
مزید کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز یومِ و ایامِ
قفل مدینہ منانے کے ساتھ ساتھ رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے کا ذہن دیا۔ مزید اگلے ماہ
کے لئے اہداف بھی دیئے جس پر اصلاح اعمال
شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے مزید اپنے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کا عزم کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام8 دسمبر2021 ءکو اسپین کابینہ سطح کی اسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیاجس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کو بہتر سے بہتر
کیسے بنایا جائے اور کارکردگی بر وقت دینے پر اہم نکات پیش کئے نیز بنگلہ اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔
٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دسمبر 2021 ءکے دوسرے ہفتے میں اسپین کی ڈویژن ترتوسا کے علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe) تا راگونا (Taragona)
شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں تقریبا 19اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے’’زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے نیز اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان
میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب بھی دلائی۔

شعبہ
علاقائی دورہ )اسلامی بہنیں )کے
تحت 11 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ ہالینڈ میں
بذریعہ انٹر نیٹ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ہالینڈ کے مختلف علاقوں کی4 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو
نیکی کی دعوت دینے کے فضائل اور طریقہ کار بتایا نیز جوائن کال کے ذریعے ہالینڈ کے
مختلف علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کرنے کا ہدف دیا۔