دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ
ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں ابتداءً تنظیمی کاموں کو مضبوط
بنانے کےلئے اہداف دیئے۔
علاوہ
ازیں دسمبر2021ء میں ہونے والے کورس بنام ’’Basics of the
Islam‘‘کے نکات پر کلام ہوا۔ مزید ہمارا عقیدہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حوالے سے نیا
کورس بھی تیار کیا گیا ہے اس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
Under the
supervision of Dawat-e-Islami, a face-to-face madani mashwara was conducted on
Thursday, December 2, ء2021 in the Sydney
Kabinah of Australia Region.
The Sydney
Kabinah nigran islamic sister, Kabinah responsible islamic sisters and the
division responsible islamic sisters had the privilege of attending it.
The attendees
(Islamic sisters) had the
privilege to listen about ‘‘why humility
is important for a zimadar.’’
The Sydney Kabinah
nigran Islamic sister discussed about the newly started Sunnah inspired ijtima,
in Lakemba division and gave new targets to Islamic sisters about starting more
Sunnah inspired ijtima, in each division. Moreover, Islamic sisters were given
targets about taking Malia’at test and arranging kafan dafan session and test
related to the session from Islamic sisters. Further, problems related to
maktab-ul-madina and fixing a same date for Islah-e-A’amal Ijtima’ in each
month were discussed.
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے زیر
اہتمام دسمبر 2021ءکے مہینے میں نیوزی لینڈ آسٹریلیا ریجن میں قفل مدينہ تحريك كى ملنے والی
کارکردگی کے مطابق ’’يومِ قفل مدينہ ‘‘منانے والی اسلامی
بہنوں کى تعداد 2 اور رسالہ خاموش شہزاده پڑهنے والی اسلامی بہنوں کى تعداد 5 رہی۔
٭دوسری
جانب شعبہ اصلاح اعمال
(اسلامی بہنیں)
کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں دسمبر 2021ءکے مہینے میں قفل مدينہ تحريك كى ملنے والی
رپورٹ کے مطابق يوم قفل مدينہ منانے والی اسلامی بہنوں کى تعداد 35
رہی جبکہ ايام قفل مدينہ منانے
واليوں کى تعداد 11 اور رسالہ خاموش شہزاده پڑهنے واليوں کى تعداد 42 ہے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریلیا کى سڈنی کابینہ میں کابینہ سطح کےمدنى مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ و
ڈویژن سطح تک کی نگران و مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگرانِ اسلامی بہن نے ’’ عاجزی کیوں ضرورى ہے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں سے لیکمبا ڈویژن میں نیا سنتوں
بھرا اجتماع منعقد ہونے پر کلام کیا نیز ہر ڈویژن پر مزید سنتوں بھرا اجتماع شروع کرنے
کےحوالے سے اہداف دیئے۔ اس کے ساتھ ہی فنانس کے تحت ٹیسٹ دینے اور کفن دفن سیشنز
منعقد کرانے کی ترغیب دلائی۔ مزید مکتبۃ
المدینہ کے مسائل پر کلام ہوااور اصلاح اعمال اجتماع کی ایک تاریخ مقرر
كرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 16 دسمبر 2021ء کو بنگلادیش
کے شہر ڈھاکہ نارتھ زون کی دھنموندی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں دھنمونڈی کابینہ کی 20 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کام
کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ مزید گھریلو صدقہ بکس لگوانے کی ترغیب دی اور نیک
اعمال کا رسالہ پُر کرنے ، وقت پر جمع کرنے کا ذہن بھی دیا ۔ اس کے علاوہ تقرریاں مکمل کرنے کے متعلق اہداف دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے گزشتہ دنوں سوڈان میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے سوڈان کی اسلامی بہنوں سے ملاقات کر کے وہاں عربی اور انگلش زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا اور دیگر دینی کاموں کو کرنے سے متعلق انہیں نکات بتائے ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 16 دسمبر 2021ء کو مجلس بین الاقوامی امور کی رکن شب و روزذمہ
دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی
مشورہ لیا جس میں یوکے،اجمیر،دہلی،ممبئی ،یورپین یونین،ساؤتھ افریقہ اور کوریا کی
اسلامی بہنیں شامل تھیں۔
مدنی مشورے میں سابقہ دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا گیا تھا اچھی کار کردگیوں
پر حوصلہ افزائی کی گئی تھی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات
کے جوابات دیئے گئے نیز نچلی سطح تک بھی کارکردگیوں کےنظام میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے گئے ۔
یورپین
ریجن کی شعبہ مکتبۃالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے تحت 14
دسمبر2021ء کو مجلس بین الاقوامی امورکی
رکن شعبہ مکتبۃُالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے یورپین ریجن کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ملک ہالینڈ اور ناروے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔مدنی مشورے میں عشرہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ اور تقسیم رسائل کی کارکردگی
پر کلام کیا گیا ۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے تحت 16 دسمبر 2021ء کو
مجلس بین الاقوامی امور کی رکن شعبہ مکتبۃالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے آسٹریلیاریجن
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں نیوزی لینڈ کی ملک سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس مدنی مشورے میں بھی عشرہ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ اور تقسیم رسائل کی کارکردگی پر کلام کیا گیا ۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے تحت 14
دسمبر2021ء کو مجلس بین الاقوامی امور کی
رکن شعبہ مکتبۃالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سینٹرل افریقہ ریجن کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ملک کینیا ،تنزانیہ،یوگنڈا کی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔ مدنی مشورے میں شعبے کے دینی کام کرنے
کے حوالے سے تربیتی نکات سمجھائے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16دسمبر
2021ء کو جنوبی کوریا کی فاریسٹ ریجن
نگران اسلامی بہن نے چائنیز لینگویج سکھانے والی مدرسات کا مدنی مشورہ لیا جس میں اب تک لینگویج سیکھنے والی اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے چائنیز مقامی بہنوں میں دینی کاموں کو کرنے کے
انداز پر کلام ہوا۔ مزید آئندہ دینی کام کرنے کے حوالے سے اہدف دیئے۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 13 دسمبر2021 ء کوساؤدرن افریقہ موریشس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 13 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور اپنے ماتحت کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کرنے کے سے متعلق اہداف دیئے نیز ہفتہ وار رسالے اور مد نی مذاکرے کی تعدادمیں
اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی ۔
Sunnah-inspiring Ijtima, conducted in Liverpool
division of Sydney Australia
Under the supervision of Dawat-e-Islami, on 8 December
2021, a Sunnah-inspiring Ijtima’ was conducted in the Liverpool division of
Sydney, Australia. Approximately, 13 Islamic sisters had the privilege of
attending this spiritual gathering.
Division nigran islamic sister delivered a
Sunnah-inspiring Bayan on “How to spend most of our time doing good deeds”.
After the Bayan, the attendees (Islamic sisters) were encouraged to participate in Islah-e-A’amal Ijtima’ and take
admissions in madrassa for Islamic sisters.
آسٹریلیا
کے شہر سڈنی كی لیور پول ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2021 ء کو آسٹریلیا
کے شہر سڈنی کے لیور پول ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم
و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامى بہن نے ’’زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان كى۔ اس کے علاوہ اسلامى بہنوں کو اعلانات کے ذریعے اصلاح اعمال
اجتماع میں شرکت کرنے اور شارٹ کورسز میں
داخلہ کرنے کے حوالے سے ترغيب دلائی۔
Dawateislami