5 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 23دسمبر 2021 ء
کو اجمیر ریجن اجمیر زون اجمیر کابینہ کے
لونگیاڈویژن میں 8 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورےکا انعقاد کیاگیا جس میں ڈویژن نگران سمیت 6 مختلف ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ مدنی پھول
بتائے گئے اور انہیں بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا گیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔