دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 دسمبر2021ء بروز منگل اجمیر ریجن اندور زون کی مندسور کابینہ کے شاہ ولایت ڈویژن میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا اہتمام ہوا جس میں شعبہ تعلیم کابینہ ذمہ دار، ڈویژن ذمہ دار نیز مدرسۃ المدینہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے  شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو فرض علوم سیکھنے نیز ہر ہفتے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ مزید انہیں شرعی پردہ کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔

٭اسی طرح ہند اجمیر ریجن بروڈا زون اور اندور زون میں سیکھنے سکھانے کے دینی حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں کم و بیش 23 اسلامی بہنوں کی شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی دورہ کے متعلق تربیت کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے اس پر تربیتی بیان ہوا نیز قبر اور برزخ کے عذاب کا آڈیو بیان 20 منٹ کا سنایا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

٭دوسری جانب ہند اجمیر ریجن بڑودا زون کے آنند کابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کام بڑھانے پر تفصیل سے نکات بتائے اور کارکردگی شیڈول بہتر بنانے کا ذہن دیا نیز ذیلی حلقوں کو مضبوط کرنے اور ماتحت اسلامی بہنوں کو تربیت دیکر آگے لانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔