اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکےزیر اہتمام 13
فروری2020ء کو یوکے کے شہر ایلفرڈ میں ”جنّت کا راستہ“ کا انعقاد ہوا جس میں13
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی
بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے، جنت کا
حصول اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے و سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہلِ سنت کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے
امیر اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”فیضان جمعہ “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈ، تنزانیہ ، کینیا
سے تقریباً140 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”فیضان جمعہ “ پڑھنے اور سننے کی
سعادت حاصل کی۔
ناگپور زون گیلانی کابینہ کےایک ڈیژون میں تجہیز و تکفین تربیتی اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر
اہتمام12 فروری2020ء کو ہند ممبئی ریجن ناگپور زون گیلانی کابینہ کےایک ڈیژون میں
تجہیز و تکفین تربیتی اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں تقریباً62 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتو ں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نیپال کے شہر جنکپور
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ” جہنم“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے علمائے کرام اور دیگر
اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین اور
مبلغین دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں وقتا فوقتا ملک وبیرونِ ملک سفر کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری 3 مارچ 2020ء کو مصر کی جانب روانہ ہونگے ۔ جہاں اجتماعات اور مدنی حلقوں میں سنّتوں بھرے بیانات، ذمہ داران کا مدنی مشورہ، شخصیات سے ملاقات اور دیگر امور آپ کی مصروفیات
میں شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ رکنِ شوریٰ 3 مارچ تا 8 مارچ 2020ء مصر کے سفر پر ہونگے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکےزیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن افریقن عرب ترکی کے شہر استنبول
میں سات دن پر مشتمل کورس "Basics
of Islam " کا
انعقاد ہوا جسں میں مقامی بچیوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں بچیوں کو وضو، غسل ،نماز
نیز جنت اور دوزخ کے بارے میں علم ِ دین سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
جنوری 2020ء میں مجلس شارٹ کورسز کے تحت میں مختلف ریجنز یوکے ، مڈل ایسٹ ، آسٹریلیا ، ہند ، یورپین یونین
کےمختلف ملکوں ( یوکے ، عمان ، تھائی لینڈ ،آسٹریلیا سڈنی
، ہند ، جرمنی ، ڈنمارک) میں سات دن پر مشتمل کورس ”Basics of Islam“ 44مقامات پر کروایا گیا جن میں کم وبیش 310 بچیوں نے شرکت کی۔ اس کورس
میں بچیوں نے وضو، غسل ،نماز نیز جنت اور دوزخ کے بارے میں علم ِ دین سیکھنے کی
سعادت حاصل کی۔کورس کے آخر میں 100بچیوں نے کتاب فیضان نماز سے روزانہ گھر درس دینے/سننے
کی نیت ، 144 بچیوں نے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے نیز 150 بچیوں نے مکتبۃ المدینہ کی کتاب اسلام کی بنیادی باتیں (حصہ دوم) کامطالعہ کرنے کی نیتیں کیں۔
چائنہ ریجن کے ملک تھائی لینڈ میں تین دن پر مشتمل کورس” جنّت کا راستہ“ کا
اختتام
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر اہتمام پچھلے دنوں چائنہ ریجن
کے ملک تھائی لینڈ میں تین دن پر مشتمل کورس” جنّت کا راستہ“ کا اختتام ہوا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا
اور اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی
انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے، جنت کا حصول اور مدنی انعامات کے ذریعے
نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔ اس موقع پر کورس میں شریک اسلامی بہنوں نےاپنی ذمہ داران کو
ماہانہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے،
روزانہ محاسبہ کرنے کی نیتیں کیں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر اہتمام عرب شریف میں تین دن پر مشتمل کورس” فیضان زکوۃ “ کا انعقاد
ہوا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کوقراٰن و حدیث
کی روشنی زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت،چندہ کرنا کس سے ثابت ہے ……؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا….؟
نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے
کا موقع فراہم کیا گیا۔
بھاگلپور کابینہ میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہند کے شہربھاگلپور کابینہ میں ڈویژن ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں کولکتہ ریجن کی پٹنہ زون نگران نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےتین دن کےرہائشی
کورس کے لئےذہن سازی کی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور بہتری لانے کے متعلق
اہداف دئیے۔
مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام
رائے پور اور ناگپور زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر
اہتمام 12فروری2020ء کو ممبئی ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں رائے پور اور ناگپور
زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ ہند کی مجلس تجہیز و تکفین ذمہ دار اسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشعبے کے مدنی
کاموں کو مزیدبڑھانے کے متعلق اہداف طےکئے۔
تھائی لینڈ بنکاک میں جیم اسٹون کے تاجروں کے
درمیان مدنی حلقے کا اہتمام
گزشتہ دنوں تھائی لینڈ بنکاک میں جیم اسٹون کے
تاجروں کے درمیان مدنی حلقے کا اہتمام کیاگیا جس میں نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی دورہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد فراز عطاری، مجلس تاجران پاکستان آفس ذمہ دار )
Dawateislami