دعوتِ اسلامی کے تحت اسکاٹ لینڈ کے شہر  گلاسگو(Glasgow) میں 13جنوری2020ء سے پانچ دن کا ”فیضانِ نماز کورس“ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں 30 کے قریب اسلامی بھائی شرکت کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ کورس میں اسلامی بھائیوں کو طہارت اور نماز سے متعلق اہم مسائل سکھائے جا رہے ہیں۔ (رپورٹ:محمد یاسر عطاری)


اسلامی بہنوں  کی مجلس کفن دفن کے تحت13 جنوری 2020ء کو ہند اجمیر ریجن کے شہر دابھوئی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت12 جنوری 2020ء کو اولڈھم مانچسٹر ریجن کے علاقے گلاڈوک میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامى بہن نے انگلش میں سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ مدنی دورہ ڈویژن سطح ذمہ داراسلامی بہن نے اردو میں سنّتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماعِ پاک میں اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا ورد کیا گیا اور پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی جبکہ روحانی علاج کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت ‎‎ برمنگھم ریجن کے مختلف شہروں (برمنگھم، کاونٹری، والسال، اسٹوک آن ٹرینٹ، برسٹل) میں 33 مقامات پر دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 1710 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

12جنوری 2020 ءکو مانچسٹر ریجن کے شہر (بری، راچڈیل، اولڈھم، بولٹن، کلاکسفیلڈ، لانگ سائٹ، بلیک برن، نیلسن، چیتم-ہل، پریسٹن، کاپس) میں دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 885اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نےان اجتماعا ت میں سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا ورد کیا گیا اور پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی جبکہ روحانی علاج کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ 

دعوت اسلامی کے تحت 13 جنوری 2020ء کو  بنگلہ دیش میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کو میلازون کی چھ ڈویژن نگران اسلامی بہنیں اور ایسٹ افریقہ ملاوی کی نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ حنفی اور ایسٹ افریقہ کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورکومیلا کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو بنگلہ دیش ہی میں فیملی ہجرت کروانے کا ذہن دیا جس پر ایک ڈویژن نگران نے 12 ماہ کے لئے اپنا نام پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت13جنوری 2020ء کو مجلس بیرون ممالک ذمہ داراسلامی بہنوں کا  عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور بیرون ملک کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مدنی کاموں میں بڑھانےنیز شرعی مسائل کی صورت میں دارالافتاء اہل سنت سے راہنمائی لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت 13جنوری 2020 ءکواٹلی کے شہر بریشا سینٹرل ویا  میلانو میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا وردکیا گیا اور پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی جبکہ روحانی علاج کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤتھ کوریا میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں13جنوری بروز منگل  مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے تشریف لائے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن الحاج یعفور رضا عطاری نے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔ مدنی حلقے میں قونصلرویلفیئراتاشی شفیق حیدرورک اور دیگراسٹاف کی شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دین کی سر بلندی کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی درخواست کی۔ 


ساؤتھ کوریا کے شہر انچھن اور کھیونگی دوایچھن میں سنّتوں بھرا اجتماع

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کا سنّتوں بھرا بیان

تفصیل:

دعوت اسلامی کے تحت ساؤتھ کوریا کے شہر انچھن کی ایک مسجد میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت مختلف ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ”صدقے “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور ان اسلامی بھائیوں کو صدقہ دینے کی ترغیب دلائی ۔ اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے شرکا کو نماز کی ادائیگی کا عملی طریقہ سکھایا اور ان اسلامی بھائیوں کو نماز کے فضائل، مسائل اور واجبات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

اسی طرح ساؤتھ کوریا کے شہر کھیونگی دوایچھن میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔

ساؤتھ کوریا کے شہر آنسن میں تاجروں کا مدنی حلقہ اور محفل نعت کا سلسلہ

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا

تفصیل:

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ان دنوں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں ساؤتھ کوریا کے دورے پر ہیں ۔ دورانِ دورہ آنسن سٹی میں تاجروں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔

اسی طرح بلال اسلامک سینٹر آنسن شہر میں محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بیعت کرواکر سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل کیا۔

دعوت اسلامی کے تحت 12جنوری 2020ء کو یورپ کے مختلف ممالک( ناروے، جرمنی، آفن باخ، اٹلی ) میں دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا ورد اور پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں میں مکتبہ المدینہ کے شائع کردہ رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔ 


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت دسمبر 2019ء میں یوکے میں مختلف مدنی کاموں کا سلسلہ رہا جن کی تفصیل درج ذیل ہیں:

741 اسلامی بہنوں نے گھر درس دیا۔

1741 اسلامی بہنوں نےاکثر دن مکتبۃالمدینہ سے جاری کردہ امیراہلسنت کا بیان یا مدنی مذاکرہ سنا۔

1723اسلامی بہنوں نےمدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

7552 اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی۔

343 اسلامی بہنوں نے ماہانہ مدنی حلقے میں شرکت کی اور علم دین سے آراستہ ہوئیں ۔