الحمدللہ عزوجل مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے خوف خدا و عشقِ مصطفےٰ صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے ساتھ امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے ’’63 مدنی انعامات‘‘ کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لیئے ہند اجمیر ریجن کے شہر موڈاسا میں فروری 13،14،15 کو 3 دن ’’مدنی انعامات‘‘ کورس منعقد ہوا جس میں تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 23 اسلامی بہنوں نے روزانہ فکر مدینہ کرکے پابندی سے مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی نیت کی، 14 اسلامی بہنوں نے گھر درس کی نیّت کی،21 اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی نیّت کی، 4 اسلامی بہنوں نےنقاب کے ساتھ شرعی پردے کی نیّت کی۔