بریشیا اٹلی میں مدنی کام
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بریشیا اٹلی
میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ نے اجتماعِ پاک میں سنّتوں
بھرا بیان کیا اور شرکاکو دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت بریشیا کے ہی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت پائی اور سنّتوں کی
دھومیں مچائیں۔ مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ کابینہ نے مدنی قافلے کے ان
عاشقانِ رسول کی مدنی تربیت کی اور مدنی پھول دئیے۔
بنگلہ دیش میں مدنی کام
دعوتِ اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے شہر کومیلازون میں
مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی اور دیگر ذمّہ داران نے مختلف
دکانوں اور مقامات پر اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلوں میں
سفر کرنے اور نماز پابندی سے پڑھنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح دعوتِ
اسلامی کے تحت کومیلازون کی بغدادی کابینہ میں عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر
کی سعادت پائی۔ ان اسلامی بھائیوں نےمدنی قافلے کے جدول کے مطابق مدنی کاموں میں شرکت کی، مختلف
مدنی حلقے لگائے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے۔ نماز،
وضو اور غسل کے سنّت طریقے سکھائے گئے۔
ہالینڈ کے عاشقانِ رسول کا مدنی قافلے میں سفر
دعوتِ اسلامی کے تحت ہالینڈ
کے شہر زاندام اور ڈین ہاگ کےعاشقانِ رسول نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے فرمان
پر عمل کرتے ہوئے ہالینڈ کے ہی شہر ایمسٹرڈیم کی جامع مسجد فریدالاسلام میں مدنی
قافلے میں سفر کیا۔ ان عاشقانِ رسول نےمدنی قافلے کے جدول کے مطابق مدنی کاموں میں شرکت کی۔ نماز،
وضواور دیگر سنتیں سیکھنے اور سکھانے کا سلسلہ ہوا۔ مختلف مدنی حلقے لگائے گئے جن
میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے ان عاشقانِ رسول میں سنّتوں بھرے بیانات کئےاور ان کی
مدنی تربیت کی۔
سکرامنٹو عید مِلن اجتماع
امریکی ریاست کیلیفورنیا
کے شہر سکرامنٹو میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں عید مِلن
اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران سمیت اہلِ علاقہ اور معتکفین اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔ مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو مدنی پھول
دیتے ہوئے مساجدوں کو اسی طرح آباد رکھنے
اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ
وار سنّتوں بھرااجتماع و مدنی حلقوں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔