دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 جنوری 2023ء کو نیدر لینڈ (Netherlands) کے سٹی روٹر ڈیم (Rotterdam) کی غوثیہ مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی مولانا شرجیل عطاری مدنی نے افضلُ البشر بعدَ الانبیاء، خلیفۃُ المسلمین حضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہکی سیرت پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو ان کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے عشق مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں ذکرو دعا اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوا۔


14 جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوگنڈا (Uganda) کے سٹی کمپالا (Kampala) میں اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت دعوت اسلامی کے ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے کمپالا کی جامع مسجد کولولو سے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو ہردم دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےاور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے یوکے میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بنگلہ اسپوکن ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئےذمہ دار اسلامی بہنوں کی دعائے حاجات اجتماع کےحوالے سے تربیت کی گئی اور اسلامی بہنوں کو اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی دعوت دینے کا ذہن دیاگیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت پاکستان سمیت دنیا کےمختلف ممالک میں بھی دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جن میں سےچند یہ ہیں:عرب شریف، کویت، عمان، بحرین،قطر، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ساؤتھ کوریا، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، ترکی، ساؤتھ افریقہ، کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا، ماریشس، موزمبیق، یوکے، اٹلی، اسپین، فرانس، ناروے، بیلجئیم، ڈنمارک، ہالینڈ، سوئیڈن، آسٹریا، یوبہ سٹی، نیو یارک، کینیڈ ا، سرینام اور نیپال۔

دسمبر 2022ء میں دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق مذکورہ ممالک کے 702 ذیلی حلقوں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ کے ذریعے دیگر اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

ان علاقائی دوروں کے ذریعے اسلامی بہنوں کے درمیان دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کا لٹریچر تقسیم کیا گیا جس میں 37 کُتُب اور 674 رسائل تقسیم کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت دسمبر 2022ء میں اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے ان کے 92محارم اسلامی بھائیوں نے 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر اسلامی بہنوں کے درمیان شعبہ تعلیم سے متعلق جن ملکوں میں دینی کام ہو رہے ہیں اُن میں سے بعض یہ ہیں:یوکے، ساؤتھ افریقہ، ماریشس، نیپال، ترکی، تنزانیہ۔

ماہِ دسمبر 2022ء میں شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے، ساؤتھ افریقہ ، ماریشس، ترکی ، تنزانیہ اور نیپال میں کل منسلک ادارے 45 ہیں جن میں سے 10 اداروں میں ماہانہ اور 13اداروں میں ہفتہ وار درس ہوتا ہے جبکہ2 اداروں میں ایک گھنٹہ 12 منٹ کے مدرسۃ المدینہ بالغات اور 2 اداروں میں 30 منٹ کے مدرسۃ المدینہ بالغات لگتے ہیں۔

معلومات کے مطابق اس ماہ مختلف اداروں کی شخصیات جو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئیں ان کی تعداد 1 ہزار 168 تھی جن میں سے 81 شخصیات اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

اسی طرح شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے 3 خُصوصی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جس میں شرکا کی تعداد 90 تھی۔

اس کے علاوہ 33 شخصیات اسلامی بہنوں سے نیک اعمال رسائل وُصول کئے گئے اورشخصیات اسلامی بہنوں کے گھروں میں 26 سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے نیز 14 شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے ماہانہ میگزین ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروائی۔


ماہِ دسمبر 2022ء میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت (اسلامی بہنیں) کے تحت دنیا بھر کے جن ملکوں اور ریجن میں محافلِ نعت منعقد ہوئیں ان میں عرب شریف، بحرین، کویت، قطر، عمان، ہانگ کانگ، ساؤتھ، بنگلہ دیش، ترکی، ایران، ساؤتھ افریقہ، تنزانیہ، کینیا، یوگنڈا، ماریشس، موزمبیق، یوکے، اٹلی، ڈنمارک، اسپین، آسٹریا، ناروے، سوئیڈن، ایسٹرن امریکہ، کینیڈا، سرینام اور نیپال شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کم و بیش171محافلِ نعت منعقد کی گئیں جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکا پر انفرادی کوشش کے نتیجے میں 499 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیز 39 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا۔

اسی طرح ان محافلِ نعت میں دعوتِ اسلامی کےمکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا لٹریچر تقسیم کیا گیا جس میں 36 دینی کُتُب اور 658 رسالے شامل تھے۔

ان محافلِ نعت میں مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی جبکہ اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے 291 شخصیات دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوئیں ۔

واضح رہے دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جاتے ہیں۔دسمبر 2 202 ءمیں مذکورہ ملکوں اور ریجن میں 123 سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جس میں کم و بیش 1 ہزار 472 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کا جذبہ رکھنے، پریشان حال لوگوں کی مدد کرنے اور اُن کے دینی و روحانی مسائل حل کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔

اسی جذبے کے تحت ساؤتھ افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کے لئے ماہِ دسمبر2022ءمیں لگنے والے فی سبیل اللہ روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد:01

٭بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:27

٭تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:140

٭ا ورادِ عطاریہ کی تعداد:58

٭اسلامی بہنوں کے درمیان منعقد ہونے والےہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد:103

٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:20

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:20


لوگوں کے دینی، شرعی و روحانی مسائل حل کرنے اور اُمَّتْ کی غمخواری کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نارتھ ویسٹ ریجن میں اسلامی بہنوں کے لئے ماہ ِدسمبر2022ء میں لگنے والے فی سبیل اللہ روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد:07

٭بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:160

٭تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:312

٭ا ورادِ عطاریہ کی تعداد:212

٭اسلامی بہنوں کے درمیان منعقد ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد:100

٭ہفتہ وار مدنی مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:30

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:29


سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بریڈفورڈریجن میں اسلامی بہنوں کے لئے ماہ دسمبر2022ء میں لگنے والے فی سبیل اللہ روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد:02

٭بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:36

٭تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:78

٭ا ورادِ عطاریہ کی تعداد:28

٭اسلامی بہنوں کے درمیان منعقد ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد:16

٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:16

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:16


حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یورپین یونین ریجن میں اسلامی بہنوں کے لئے ماہِ دسمبر2022ء میں لگنے والے فی سبیل اللہ روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد:02

٭بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:50

٭تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:219

٭ا ورادِ عطاریہ کی تعداد:22

٭اسلامی بہنوں کے درمیان منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد: 35

دنیا بھر میں اسلامی  تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جنوری 2023ء کو جامعۃ ُالمدینہ بوائز ممباساکینیا میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد حنیف عطاری (پاکستان) نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں جامعۃُ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور انہیں نیکی کی دعوت پر مشتمل اشارے بھی سکھائے۔ آخر میں اشاروں کی زبان کا کورس کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں  کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری یوگنڈا کے دورے پر ہیں جہاں عاشقانِ رسول سے ملاقاتیں کیں اور مختلف مقامات پر دینی کاموں کا جائزہ لیا ۔

رکن شوریٰ یوگنڈا کے علاقے ایگانگا میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا اور زیرِ تعمیر مدرسۃُ المدینہ کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)