5 دسمبر 2022ء کو جرمنی (Germany) کے شہر زیگن (Siegen) میں جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے عرب شریف سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول اور دیگر اسلامی بھائیوں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ”ختم نبوت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں دیں۔

اسی طرح جانشین امیر اہلسنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مرکز فیضان مدینہ اوفن باخ (Offenbach) کے امام صاحب کی گھر تشریف آوری ہوئی جہاں انہوں امام صاحب کی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے دعائے خیر کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


4دسمبر 2022ء کو یورپی ملک جرمنی (Germany) کےشہر اوفن باخ (Offenbach) کی مقامی مسجد میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

خلیفۂ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقان رسول کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جبکہ صلوۃ و سلام اور دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا۔ سنتوں بھرے اجتماع کے بعد خلیفہ امیر اہلسنت سےخوش نصیب عاشقان رسول نے ملاقات کی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ساؤتھ افریقہ (South Africa) دینی کاموں کی ترویج و اشاعت کے لئے سفر ہوا ۔

دوران سفر 4 دسمبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہانسبرگ (Johannesburg) میں نگران شوریٰ نے ساؤتھ افریقہ مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا اور ذمہ داران کی دینی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کی۔مدنی مشورے میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ملاقات اور دعا پر مشورے کا اختتام ہوا۔


یورپی ملک اسپین کے شہر بارسلونا (Barcelona) کے علاقے ترینیتات (Trinitat) میں شعبہ خدام المساجد وا لمدارس کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ کی تعمیرات کا سلسلہ جاری تھا۔

خلیفہ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی دورۂ یورپ کے دوران اس مدنی مرکز فیضان مدینہ میں تشریف آوری ہوئی۔ جانشین امیر اہلسنت نے نماز مغرب کی امامت فرماتے ہوئے فیضان مدینہ کا افتتاح فرمایا۔ اس موقع پر نگران یوپی یونین ریجن ، ذمہ داران دعوت اسلامی اور مقامی عاشقان رسول بھی موجود تھے۔

اسی طرح بارسلونا میں ہی اُم اُسید کے لئے ایصال ثواب کا انعقاد کیا گیا جس میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور عاشقان رسول نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔

بعد ازاں جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اسپین کے شہر ریپویت (Rupit) اور بارسلونا کے علاقے بادالونا (Badalona) میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر اور دیگر عاشقان رسول کے گھروں اور آفس میں تشریف آوری ہوئی۔ اس موقع پر ملاقات اور نیکی کی دعوت کے سلسلے بھی ہوئے جبکہ جانشین امیر اہلسنت نے موقع پر موجود عاشقان رسول کو مدنی پھولوں سے نوازا اور دعا بھی کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2022ء کو اسپین (Spain) کے شہر بارسلونا (Barcelona) کے علاقے لاسلوت (La Salut) میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

خلیفۂ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے”جوانی میں عبادت کرنے کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی رب عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع میں عاشقان رسول کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا گیا جبکہ صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔

سنتوں بھرے اجتماع کے بعد خلیفہ امیر اہلسنت سے عاشقان رسول نے ملاقات کی جبکہ جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف بھی سجایا۔


دورہ اسپین (Spain) کے دوران 2 دسمبر 2022ء کو خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی لوگرونیو (Logrono)میں ذمہ داران دعوت اسلامی اور دیگر عاشقان رسول کے گھر تشریف آوری ہوئی۔

اس موقع پر ملاقات اور نیکی کی دعوت کے سلسلے ہوئے اور جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اسلامی بھائیوں کو دعاؤں سے بھی نوازا۔


یورپی ملک اسپین (Spain) کے شہر لوگرونیو (Logrono)کے والی بال گراؤنڈ میں 2 دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگرونیو سمیت اسپین کے دیگر مقامات سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر، دیگر عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع میں عاشقان رسول کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا گیا۔

سنتوں بھرے اجتماع کے بعد خلیفہ امیر اہلسنت سے عاشقان رسول نے ملاقات کی سعادت حاصل کی جبکہ اس موقع پر جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف بھی سجایا۔


گزشتہ روز لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اوبرن، بلیک ٹاؤن ، لیور پول اور لکیمبا ڈویژن کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”حوصلہ افزائی کیجیئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز شعبہ محبت بڑھاؤ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہن نے ”نگران کیسا ہو؟“ کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے آسٹریلیا میں ڈویژن نگران اور مختلف شعبہ جات مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ آسٹریلیا ریجن اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔دورانِ مدنی مشورہ جن موضوعات پر کلام کیا گیا اُن میں بعض درج ذیل ہیں:

٭رہائشی کورسز کا انعقاد

٭آسٹریلیا میں اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد

٭انگلش شارٹ کورسز کا انعقاد

٭مدرسۃالمدینہ گرلز و مدرسۃالمدینہ بالغات


دنیا بھر کے مرد  اور خواتین میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سینٹرل افریقہ میں اسلامی بہنوں کےدرمیان ماہِ نومبر 2022ء میں ہونے والےدینی کاموں کی کارکردگی:

٭ماہِ نومبر 2022ء میں انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:103

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:51

٭اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:16

٭مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:91

٭اسلامی بہنوں کے لئے منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:28

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:536

٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:87

٭ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد:53

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:205

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:101


خواتین میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ویسٹ افریقہ میں  اسلامی بہنوں کے درمیان ماہِ نومبر 2022ء میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:01

٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:01

٭مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:05

٭اسلامی بہنوں کے لئے منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد:01

٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:12

٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:03

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:06


حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت یورپین یونین یجن میں اسلامی بہنوں کے لئے ماہِ نومبر 2022ء میں لگنے والے فی سبیل اللہ روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد:02

٭بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:47

٭تعویذات عطاریہ کی تعداد:185

٭ا ورادِ عطاریہ کی تعداد:48

٭ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:17

٭مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:04