دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور کینٹ ڈاکٹرز امین لوہاری گیٹ والے کے گھر اجتماعِ میلاد  کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

لاہور ریجن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز گھر اور ہسپتالوں میں ڈونیشن بکس رکھوانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی چینوٹ کابینہ نگران کی ڈویژن ٹھٹھی کی نگران کے ساتھ محفل نعت کا انعقاد کیا گیا ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے عشقِ مصطفےٰ ﷺ پر بیان کیا۔ شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ٹیلی تھون مہم میں حصّہ لینے کا ذہن بھی دیا اور ہاتھوں ہاتھ 2 یونٹ جمع ہوئے۔

 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن کی راولپنڈی کینٹ کابینہ کے علاقہ ٹینچ بھاٹہ کے ذیلی حلقہ مغل آباد اعوان ہاؤس کے اجتماعِ میلاد میں دعا کروانے کی سعادت حاصل کی ۔ آخر میں شرکاء اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں آٹھ مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلام آباد کابینہ کے جامعۃ المدینہ للبنات میں اجتماعِ میلاد میں شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’کمالات ِ مصطفیٰﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان بھی کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی کے علاقے کلفٹن میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

اجتماع میں کمالات مصطفی ﷺ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان ہوا اور آخر میں انفرادی کوشش کی گئی ۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں گلگت بلتستان زون استور کابینہ کی استور ڈویژن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ  ہوا جس میں ریجن اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دی نیز استور ڈویژن کا مدنی مشورہ لیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں داتا صاحب کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران،ڈویژن نگران اور مشاورت نگران  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اہداف بنا کر مدنی کام کرنے کے موضوع پر بیان کیا ۔ جدول کی مضبوطی کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے جدول اور مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ایک مشہور جے سی اسکول میں محفل نعت کا اہتمام کیا گیاجس میں وائس پرنسپل،اسکول آرنر، ٹیچرز اور طالبات نے شرکت کی۔ آخر میں اسٹاف سے ملاقات کی گئی اور تحفے میں رسائل پیش کئے گئے۔ وائس پرنسپل نے اپنے اسکول میں ہر مہینے درس اجتماع کروانے کی نیت کی اور وائس پرنسپل اور ٹیچرز نے آن لائن کورسز اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زنجانی کابینہ میں کابینہ تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ربیع الاول کے حوالے سے ’’محفل میلاد‘‘ اداروں اور شخصیات کے گھروں میں کروانے کے اہداف دئیے جس پر انہوں نے 26 سے زیادہ اداروں اور شخصیات کے گھروں میں محفل میلاد کی نیت کی۔

مدنی مشورے کے بعد University of Engineering And Technology کے لیکچرار کے گھر محفل منعقد کرنے کا طےگیا نیز یونیورسٹی پروفیسر زکی محرمات کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   پنڈی بھٹیاں کابینہ میں مشہور اکیڈمی السید عبداللہ میں اجتماع ذکر و نعت ہوا جس میں 4 ٹیچرز اور تقریبا 102 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ آخر میں اسٹاف سے ملاقات کرنے کے دوران تحفے میں رسائل پیش کئے گئے نیز پرنسپل نے اپنی اکیڈمی میں ہر مہینے اجتماع کروانے کی نیت پیش کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے میاں میر کابینہ میں کابینہ تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں  ربیع الاول کے اجتماعات اور ٹیلی تھون کے اہداف دئیے جس پر اس کابینہ میں 26 اداروں اور شخصیات کے گھروں میں محفل میلاد منعقد ہوئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   شاہدرہ کابینہ کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں اور کابینہ نگران نے شرکت کی۔

ربیع الاول میں اداروں اور شخصیات کے گھروں میں محافل میلاد کروانے کے اہداف دئیے نیز ذمہ داران نے اس کابینہ میں 26 سے زیادہ اداروں اور شخصیات کے گھروں میں محفل میلاد کروانے کی نیت کی۔