ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

گزشتہ ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”صابر بوڑھا“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

پاکستان اور بین الاقوامی امور کی کم و بیش 7 لاکھ38ہزار221اسلامی بہنوں نے رسالہ” صابر بوڑھا“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن ٹوبہ زون گوجرہ کابینہ  میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، نمازوں کی پابندی کرنے ، گناہوں سے بچنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن ٹوبہ زون سمندری اطراف کابینہ کی ڈویژن غوث اعظم چک نمبر 141 میں سنتوں بھرے اجتماع ومدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی پھول دئیے اور بہتر انداز سے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔

شعبہ کفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی حلقے میں مقامی اسلامی بہنوں اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو غسل میت کی تربیت دی، کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دے کر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔

کابینہ سطح پر مقررڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی اور ڈونیشن بکس کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں چنیوٹ کابینہ نگران اسلامی بہن نے چنیوٹ کابینہ میں قائم  جامعۃ المدینہ للبنات کا وزٹ کیااور جامعۃ المدینہ للبنات میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔

اجتماعِ پاک کے اختتام پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے طالبات اور معلمات کے درمیان ترغیبی بیان کیا جس میں انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے،اپنے ذیلی کے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شجاع آباد زون ، کابینہ میلسی ،  ڈویژن ٹھٹھہ صادق آباد ميں ماہانہ مدنی حلقہ ہوا جس میں زون و کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈویژن مدنی حلقے میں مدرسۃالمدینہ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نماز کا عملی طریقہ سکھایا۔اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر ذمہ داران کی تربیت کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ماڑی پور کابینہ میں زون نگران اسلامی بہن  نے مدنی مشورہ لیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت ِاسلامی نے ذمہ داری لینے کے دینی و دنیاوی فوائد بتائے جس پر شریک اسلامی بہنوں نے ذمہ داری لینے کے لئے اپنے کوائف دینے کی نیت کی۔

اس کے علاوہ منسلک کی تعریف بتائی اور سالانہ ڈونیشن، نیک اعمال اور مدنی مذاکرہ کی کار کردگی پر بھی کلام ہوا۔ آخر میں ایک ذیلی ذمہ دار کے انتقال پر ان کے گھر تعزیت کے لئے گئیں اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے ایصال ثواب کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لیاقت آباد کابینہ میں 5 مقامات پر ڈویژن مدنی حلقے  ہوئے جن میں مختلف ذمہ داران سمیت 498 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے خاموشی کی عادت اپنانے پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے اور یوم ِقفل مدینہ منانے کا ذہن دیا شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ساؤتھ سینٹرل زون، کابینہ صدر کے ڈویژن جمشید روڈ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی مزید اس اجتماع میں بنت عطار سلمھا الغفار نے خصوصی شرکت کی ۔

اجتماع میں فضول گوئی سے بچنے کی اہمیت کے موضوع پر بیان ہوا۔ آخر میں بنت عطار سلمھا الغفار نے ذکر و دعا کروائی۔ اجتماع کے بعد بنت عطار سلمھاالغفارنے اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی ۔ مزید ایک اسلامی بہن نے 25 گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کی نیت بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن نگران میں  لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ڈیرہ اسماعیل خان زون کی پہاڑپور کابینہ اور لکی مروت کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول مضبوط کرنے، نیچے تک اس کا نفاذ کرنے، ماہانہ اجلاس ہر ماہ مقررہ تاریخ پر لینے، شعبہ ازیادِ حب کی کارکردگی مضبوط کرنے، ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں سب کو شرکت کرنے، تقرری پوری کرنے، گھریلو صدقہ بکس بڑھانے اور اس کے علاوه کئی نکات پر کلام فرمایا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام 23 جنوری 2021ء کو میانوالی زون قائد آباد  کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شب و روز کا تعارف پیش کیا ۔ شب وروز ویب سائٹ اوپن کرنے کا طریقہ بتایا، کابینہ سطح پر ذمہ دار کا تقرر کیا ۔ ذمہ دار کومدنی خبر بنانے اور چیک کرنے اور کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ بتایا ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 23 جنوری 2021ء  کو فیصل آباد ریجن میانوالی زون قائد آباد کابینہ کی ڈویژن کامرہ پل میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ”صبر کی برکتیں“ کے موضوع پر مدنی پھول دئیے نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارم وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔کارکردگی شیڈول اور کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ بتایا۔ تقرریوں پر کلام کیا ڈویژن سطح کی تقرریاں مکمل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام25 جنوری2021ء کوعالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک مقیم اراکین نے شرکت کی۔

ابتدا ءًعالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اپنے ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تبدیلی کرنے ، ان کی مثبت انداز میں تربیت کرنے اور اپنی سوچ کو مثبت بنانے پر تربیت کی نیز معاشرے میں بڑھتی بے راہ روی اور اسلام سے دوری سے کالجز اور یونیورسٹیز کی اسٹوڈنٹ کو بچانے نیز شارٹ کورسز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس مدنی مشورے میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار رسالہ، مدنی مذاکرہ، تمام شعبہ جات، تمام ریجن کی اور ماہانہ شیڈول کی کارکردگی کا فالو اپ کیا اور کارکردگی بہتر ہونے پر حوصلہ افزائی کی۔

دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔مزید یہ بھی کہا کہ اپنے اپنے ریجن اور شعبہ جات کی ماہانہ اجمالی کارکردگی بنائیں اور شعبہ جات کے نکات کو مختصر لکھ کر اپنی نگران کو پیش کریں تا کہ نگران شعبہ جات کے حوالے سے اپڈیٹ رہیں۔

نگران اسلامی بہن نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ تمام اراکین اور تمام شعبہ جات کی ذمہ دار آپس میں اپنے رابطوں کو مضبوط رکھیں تاکہ دینی کاموں میں رکاوٹ پیدا نہ ہو جس شعبے کا مسئلہ ہو ڈائریکٹ اس سے رابطہ کر کے مسئلے کو حل کروایا جائے ریجن نگران بھی آپس میں رابطہ کیا کریں رابطے مضبوط ہونے سے کام میں بہتری آئے گی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔