
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں رحیم یار خان زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
ہوا جس میں ملتان ریجن نگران اسلامی بہن سمیت رحیم یار خان زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نئی ڈویژن
پر ڈویژن نگران کا تقررکرنے ، نئی ڈویژن
میں دینی کام کا آغاز کرنے اور سالانہ ڈونیشن
کے اہداف دیئے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی میں پاکستان دفتر للبنات کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور”مال ِ وقف“
اور ”حلال کمائی کے 50 مدنی پھول“ رسالوں سے نکات بیان کئے۔
حیدرآباد
کے علاقے آفندی ٹاؤن میں شعبہ ٔتعلیم کے تحت ”حاجرہ ہاسپٹل“ میں مدنی حلقے کا
انعقاد

اسلامی
بہنوں کے شعبے ”شعبہ ٔ تعلیم“ کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد کے علاقے آفندی ٹاؤن میں شعبہ ٔتعلیم کے تحت ”حاجرہ
ہاسپٹل“ میں مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ہاسپٹل میں موجود خواتین سمیت ایک
گائنا کولجسٹ اور ڈیوٹی پر موجود عملے نے شرکت کی ۔
حیدرآباد ریجن فنانس ذمہ دا ر اسلامی بہن نے
نماز کے فرائض اور واجبات بیان کئے ۔مدنی حلقے میں ۔ڈاکٹر اسلامی بہن نے اس طرح کے مدنی حلقے ہر ماہ
رکھوانے کی خواہش کا اظہار کیا آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی لیاری کابینہ کی نگران اسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ داران اور کابینہ
مشاورتوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔ سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے کلام ہوا ماہ رمضان
کے مدنی کاموں کے نکات بھی بتائے اور رمضان میں نیکیاں کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے
کی نیتیں کروائیں اور سالانہ ڈونیشن جمع کروانے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے ” شعبہ ٔتعلیم “ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں محمود آباد کے ایک کوچنگ سینٹر میں محفل نعت ہوئی
جس میں شعبۂ تعلیم کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں اور کوچنگ سینٹر کی طالبات و ٹیچرز نے شرکت کی۔
مبلغۃ ٔ
دعوتِ اسلامی نے تعلیم کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیا۔ دعوتِ اسلامی اور اپنے شعبہ
کا تعارف کروایا ۔ ٹیچرز اور عوام اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب
دلائی جس پراسلامی بہنوں نیتیں بھی کیں ۔

دعوتِ اسلامی
بہنوں کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ
زون کی زون نگران اسلامی بہن نے کوئٹہ کابینہ
کی کابینہ تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ لیا جس میں ماہ رمضان کے نکات پر کلام ہوا اور ڈونیشن جمع کروانے اور دینی
کاموں کو بڑھانے کی نیتیں بھی کروائیں گئیں
نیز امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے
آئی ہوئی عیدی اور تحائف بھی ذمہ داران میں تقسیم ہوئے۔


دعوتِ اسلامی
بہنوں کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زون نگران
اسلامی بہن نے ڈرگ روڈ کابینہ، ڈویژن گرین سٹی کی ڈویژن تا ذیلی ذمہ داران کا
مدنی مشورہ لیا جس میں کم و بیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صبر کے فضائل و برکات کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
ہوا۔ ماہانہ شیڈول اور کار کردگی وقت پر
جمع کروانے اور دار السنہ میں ہونے والے کورس ”اصلاح اعمال“ میں داخلہ لینے
کا ذہن دیا گیا ۔ شرکاء اسلامی بہنوں نے
مدنی کاموں میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں ہاتھ داخلہ لینے کی نیت بھی کی اور
آخر میں بہترین کار کردگی پر تحائف بھی
تقسیم کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی
بہنوں کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زون نگران
اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ کابینہ نگران کا مدنی مشورہ لیا جس میں وہ
اجتماعات و مدارس جو بند ہو گئے ہیں انہیں دوبارہ کھولنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ڈویژن میں جس جگہ مدنی کام نہیں ان کی معلومات لی
گئی اور وہاں مختلف مدنی کاموں جیسے
علاقائی دورہ، مدرسۃ المدینہ للبنات ، شارٹ کورسز وغیرہ کے ذریعے دینی کام کی
شروعات کا ذہن دیا ۔ مزید یہ بھی کہا کہ تقسیم کاری سے کام بڑھنا چاہیئے ٹوٹنا نہیں۔ اس لیے تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا اور ساتھ ہی کار کردگی کو بہتر بنانے پر بھی کلام
ہوا۔
لاہور جنوبی
زون ، علاقہ منصورہ کے ذیلی حلقے رانا ٹاؤن میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں
بھرا اجتماع

دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون ، جوہر ٹاؤن کا بینہ، ڈویژن ٹھوکر ، علاقہ منصورہ کے ذیلی حلقے رانا ٹاؤن میں اسلامی
بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں محلے کی نئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بیان کی۔ مزید اچھی کارکردگی پر رسائل
تحفے میں پیش کئے گئے۔
جنوبی
لاہور زون نگران اسلامی بہن کا جوہر
ٹاؤن کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی
لاہور زون میں نگران کابینہ اسلامی
بہن نے جوہر ٹاؤن کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔ
دعوتِ اسلامی نے غفلت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع اور
علاقائی دورے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے ڈویژن سطح پر شخصیات
اجتماع کا منعقد ہوں گے

اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! دعوتِ اسلامی کے تحت 2021ء کے ماہ رجب
المرجب اور شعبان المعظم کے تیسرے ہفتے میں ڈویژن سطح پر اسلامی بہنوں کے لئے شخصیات
اجتماعات منعقد ہوں گے۔ان اجتماعات میں
جنّت سے متعلق معلومات دی جائیں گی۔ مثلاً:جنّت کیا ہے؟ آٹھ جنّتوں کے نام،جنّتِ
عدن کیا ہےاور اس کی نعمتیں،جنّت الفردوس کس کے لئے ہے؟،جنّت کی سب سے بڑی
نعمت،صحابیات و صالحات کا راہ ِخدا میں خرچ کرنے کا جذبہ،اصلاح ِامّت میں دعوتِ اسلامی کا کردار،دعوت ِ اسلامی
آپ کے مال کی امین وغیرہ۔
لہٰذا جواسلامی بہنیں علمِ دین سے مستفیض ہونے کی خواہشمند ہیں وہ اپنے اپنے ڈویژن میں ہونے والے شخصیات اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں اور
ڈھیروں اجر و ثواب کمائیں۔