
دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز راولپنڈی میں پاکستان نگران اسلامی بہن کا ملتان ریجن نگران ، ڈی جی خان زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے
ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔
مدنی
مشورے میں ملتان ریجن نگران ، ڈی جی خان زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نئی ڈویژن پر ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کی تقرری نیز نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے نکات
بتائے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد
زون کے علاقے گھمن آباد میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 75 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو بیماریوں پر صبر کرنے ، نیک اعمال کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
اجتماعِ پاک میں روحانی علاج کابستہ بھی لگایا گیا جس میں پریشان، بیمار ، تنگدست اسلامی بہنوں کو اورادِ
عطاریہ پیش کئے گئے نیز اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے صلوت
الحاجات بھی ادا کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد
کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی
تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرری پر کلام کیا نیز 4 رکنی مشاورت بنانے کا ذہن دیااورذیلی
سطح کے اہداف کی دوہرائی کروائی۔علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ رمضان المبارک کے عطیات پر اہداف لئےاوررسالہ
کارکردگی اور جائزہ کارکردگی کو مضبوط
بنانے کا ذہن دیا۔
شعبہ حج و
عمرہ اور شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ریجن سطح پر
”رفیق الحرمین کورس“ کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ اور شارٹ
کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ریجن سطح پر ”رفیق الحرمین کورس“ کروایا
گیا ۔ ابھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ یہ کورسز لاک ڈاؤن کے بعد مسلسل جاری ہے اور یہ
چھٹا کورس ہے جو مکمل ہوا ۔
اس کورس میں ریجن کی مختلف زون حافظ آباد،پشاور،
ڈیرہ اسماعیل خان،لاہور شمالی سے تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس مکمل ہونے پر سب کے ٹیسٹ لئے
گئے، لاہور زون کی اسلامی بہنوں نے حاجی کیمپ
جاکر حاجیوں کی تربیت کے لئے نام پیش کئے
جبکہ دوسرے زون جہاں پر حاجی کیمپ نہیں ہے انہوں نے اپنے علاقوں میں حج اور عمرے پر جانے والی اسلامی بہنوں کو حج
اور عمرہ کورس کروانے کی نیتیں کیں ۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد
ریجن ٹوبہ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران
اور اراکین زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور سالانہ ڈونیشنز کے نکات پر کلام کیا نیز ذیلی
سطح تک ڈونیشن کے فارم پہنچانے اور فالو اپ کرنے کی ترغیب دلائی۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”اذان کی برکتیں“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں فیصل آباد ریجن کی کم و بیش 71 ہزار 988 اسلامی بہنوں نے رسالہ” اذان کی برکتیں “ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔

اسلامی بہنوں
کے شعبے شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن شب و روذ زمہ دار اسلامی
بہن نے اپنی زون مشاورتوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن شب و
روذ زمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ شب
وروز کی اہمیت اور مدنی خبریں بنا نے کے حوالے سے نکات کو آسان انداز میں سمجھایا۔مدنی پھو ل دئیے تمام مشاورت
ذمہ داروں کو اپنی مشاورتیں مکمل کرنے کا ہدف دیا ۔ تمام ذمہ دار ان نے اس شعبے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنا یہ مدنی
کام جدول کے مطابق کرنے کی بھی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں
کے شعبے شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن کی شب و روز ذمہ دار نے زون
سطح شب و روز ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں شب و روز کی اہمیت اور مدنی خبریں
بنانے کے نکات سمجھائے اور ذمہ داران کی الجھنوں کو بھی دور کیا نیز جدول پر عمل
کرنے کا ذہن دیتے ہوئے جدول وقت پر جمع کروانے کی بھی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی ساڑھے 3 میں کابينہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابينہ و ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اولاد کی تربیت کے موضوع پر سنتون بھرا بیان کیا۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن کو کارکردگیوں کے
حوالے سے نکات بیان کئے ۔ دینے کاموں میں بہتری پیدا کرنے، رسالہ کارکردگی، دینی کاموں اور کوائف فارم صحیح فل کرکے چیک
کرنے کا ذہن دیا۔ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کرنے کی بھرپور توجہ دلائی شرکا
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے سکھر زون کی نگران اسلامی
بہن نے خیر پور کابینہ کے گھمبٹ اور کھورہ ڈویژن کا مدنی مشورہ لیا جس میں گھمبٹ اور کھورہ ڈویژن کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران
اسلامی بہن نے ’’ وقت کی قدر کیجئے ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کا جذبہ
دینےپر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں کا اظہار کیا جبکہ اسلامی بہنوں نے رانی پور ڈویژن میں
22 فروری سے ایک نئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کی نیت کی نیز گھمبٹ ڈویژن میں ایک مدرسۃالمدینہ کے شروع کرنے کی نیت پیش کی ہے۔

دعوت اسلامی
کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن میں لاڑکانہ زون میں لاڑکانہ
کابینہ کی ایک ڈویژن باڈرھ میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں لاڑکانہ
کابینہ نگران، ڈونیشن بکس ذمہ دار، مجلس مالیات ذمہ دار ،روحانی علاج ذمہ دار ، مدنی دورہ ذمہ دار اور کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ذمہ دار ان
اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے شعبے کے تحت نکات پیش کئے جبکہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ نیکیاں
بڑھانے ‘‘کے موضوع پر بیان فرمایا اور دینی کاموں کو بہتر انداز میں کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف بھی
دیا ۔
پاکستان کی
تمام ریجن شعبہ شب و روز کی ذمہ داراسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کی تمام
ریجن شعبہ شب و روز کی ذمہ داراسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد
،ملتان، فیصل آباد اور لاہور ریجن شعبہ شب
وروز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی شعبہ شب و روز ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی خبریں بنانے کے حوالے سے کلام کیا نیز شب وروز کی نیو میل آئی ڈی پر خبریں سینڈ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔