پاکستان
اور بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالہ کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”ہر صحابی نبی جنّتی جنّتی“
پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں پاکستان اور بین الاقوامی امور کی کم و
بیش 7 لاکھ90ہزار447 اسلامی بہنوں نے رسالہ”ہر
صحابی نبی جنّتی جنّتی“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔
گوجرہ کابینہ
سندھیلیانوالی ڈویژن میں نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل
آباد ریجن ٹوبہ زون گوجرہ کابینہ سندھلیانوالی ڈویژن میں نئے
مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
آغاز ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ اصلاح اعمال کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت ِاسلامی کےتحت
گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ کارکردگی ڈالنے کا
طریقہ سیکھایااور کابینہ ذمہ دار سے فیضان زکوٰة کی فالو اپ کی اورفیضان رمضان
ٹیسٹ کیلئے مدرسات تیار کرنے کا ذہن دیا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کوٹیسٹ کے
حوالےسےاہداف دئیے۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ محفل نعت کےتحت گزشتہ دنوں لاہور جنوبی زون میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں لاہور جنوبی زون کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
محفل
نعت ذمہ داراسلامی بہن نے اپنی ماتحت کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے اور دینی کاموں کو بڑھانے کا
ذہن دیا اور رسالہ کارکردگی انٹر کرنے کےحوالے سے معلومات فراہم کیں جس پر اسلامی
بہنوں نے رسالہ کارکردگی سافٹ ویئر پر انٹر کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں فاروق آباد کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں شیخوپورہ زون نگران
اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈویژن تا علاقہ ہاتھوں ہاتھ تقرریاں کمپلیٹ کی
گئی کارکردگی شیڈول کارکردگی وقت پر دینے اور سوفٹ وئیر میں کارکردگی اینٹر کرنے
کا طریقہ سمجھایا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شاہ
پور کابینہ میں اجتماع ذکرو
نعت کاانعقاد ہواجس میں شاہ پور
کابینہ ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شاہ پور کابینہ نگران اسلامی بہن نے سفرِ
معراج کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا اسکے علاوہ دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور دعوت اسلامی کیلئے ڈونیشن جمع کرنے کےنکات بتاتےہوئےاسلامی بہنوں کواہداف
دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور جنوبی زون رائیونڈ
کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لاہور جنوبی زون رائیونڈ
کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں رائیونڈ کابینہ نگران کابینہ مشاورت ،علاقائی
دورہ برائے نیکی کی دعوت اور مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار نے اپنی ماتحت کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں کامدنی
مشورہ لیا۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نےانہیں
تقرریاں مکمل کرنے اور دینی کاموں کو بڑھانے کےنکات بتائےاور رمضان ڈونیشن کےاہداف
دیئےنیز رسالہ کارکردگی انٹر کرنےکے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار
کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں لاہور جنوبی زون میں مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں زون
محفل نعت ذمہ داراسلامی بہن نے اپنی ماتحت
کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہیں تقرریاں مکمل کرنے اور دینی
کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا ۔ رسالہ کارکردگی فل کرنےکے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں زون شمالی لاہورگڑھی شاہو ڈویژن میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس
میں گڑھی
شاہو ڈویژن کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکا کو رمضان عطیات اور
مدرستہ المدینہ بالغات کے حوالے سے اہداف دیئے نیزگھر میں مدرستہ المدینہ بالغات لگانےکا ذہن دیا جس
پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔
حافظ آباد کابینہ کی ڈویژن شرقی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حافظ آباد
کابینہ کی ڈویژن شرقی میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کاانعقاد ہواجس میں ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے دنیا نےہمیں کیا دیا کے موضوع پربیان کیااور نیک اعمال
رسالے کاجائزہ لینے کاذہن دیانیز کار کردگی جدول وقت پرجمع کروانے اور مضبوط بنانے
کا ذہن دیا جبکہ ڈونیشن کےحوالےسے نکات بتائےجس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں
کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ
زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کوئٹہ
کی زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور چکی شاہوالی ڈویژن
میں دینی کاموں کے اضافے کے حوالے سے کلام
کیا نیز دیگر خواتین کو دعوتِ اسلامی کے
دینی ماحول سے منسلک کرنے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں گوادر
زون حب کابینہ میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن نگران دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رمضان کے نکات سمجھائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے نیز سالانہ ڈونیشن کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami