
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لاہور
ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی
مشورےکاانعقاد ہواجس میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے
لاہور کی زون نگران اسلامی بہنوں کودینی کاموں کےحوالےسے نکات بتائے۔
ساتھ ہی تقرریاں جلد پوری کرنے کی ترغیب دی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیت
کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں گوجرانوالہ کابینہ کی ڈویژن
واپڈا ٹاؤن کے علاقے میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہواجس میں واپڈا ٹاؤن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
گوجرانوالہ زون نگران اسلامی بہن نے عبادت
میں لذت کیسے حاصل ہو کے موضوع پر بیان کیا بعد اجتماع اسلامی بہنوں کودعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں نکات
بتاتے ہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر شرکا نے اپنی نیتوں کا اظہار
کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں لاہور ریجن کی قصور زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون نگران ،کابینہ نگران اور ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول، ماہانہ مدنی
مشورے اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سےمدنی پھول دئیےاورڈونیشن کے لئے
کوششیں کرنے کی ترغیب دی جس پراسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
دنوں حیدرآباد ریجن میں
مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے حیدرآباد ریجن زون و کابینہ نگران مع مشاورت اور
ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
لیا۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے مسائل کو تنظیمی طریقہ کار کے
مطابق حل کرنےسےمتعلق نکات بتائے نیز ذمہ
دار اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف دیئے جبکہ نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے، ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا آغاز کرنے اور رسید بک کےنظام کو مضبوط بنانے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانےکے حوالے سے ترغیب دلائی جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنی نیت کا
اظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لاڑکانہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون تا کابینہ نگران اور ان کی مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ماہانہ
ڈویژن دینی حلقہ کے آغاز ،سالانہ ڈونیشن ،
ذمہ داران کی تقرری اور نئی کابینہ و ڈویژن میں دینی کام کے نکات بتاتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کواہداف دیئے جس پر اسلامی
بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں شمالی زون لاہورمیں مدنی مشورے کاانعقادہواجس
میں لاہور شمالی زون نگران اسلامی بہن نے
شمالی زون لاہور کی کابینہ نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا ۔
زون نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےدینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیااوردینی
کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے نیز اچھی کارکردگی پراسلامی
بہنوں کو تحائف پیش کئے۔
کامونکی کابینہ کی ڈویژن موڑایمن کے علاقے فیضان
مدینہ میں محفل نعت کاانعقاد

اسلامی بہنوں کےشعبہ محفلِ نعت کے تحت گوجرنوالہ زون کامونکی کابینہ کی ڈویژن موڑایمن
کے علاقے فیضان مدینہ میں محفل نعت کاانعقادہوا جس میں موڑایمن کی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے خوف خدا کے موضوع
پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے مدنی چینل دیکھنے کی
دعوت دی نیزہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں خانیوال کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا ملتان زون نگران اسلامی بہن نے خانیوال کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ لیاجس میں ڈویژن نگران اور مشاورتوں و دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے رمضان عطیات کے بارے میں
نکات بتائےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کو
اہداف دیئےنیزان کی طرف سے کئےگئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں رحیم یارخان کابینہ
ڈویژن عباسیہ ٹاؤن میں مدنی مشورےکا انعقاد ہواجس میں ڈویژن مشاورت و ذیلی مشاورت
کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے احساسِ ذمہ داری کے
حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز مدنی حلقے کاانعقادکرنےاور نیو اسلامی بہنوں کو گھردرس
اصلاحِ اعمال کی ترغیب دی جبکہ اجتماع پاک
کے آخر میں ذیلی مشاورت و دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی
فارم فل کرنے کا ذہن بھی دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ٹوبہ زون کی
سمندری اطراف کابینہ کا ٹیلیفونک مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے کابینہ نگران اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ماہ رمضان کے نکات بتائےنیز ڈونیشن کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی
پھول دئیے۔
کراچی سینٹرل زون کے علاقہ منظور کالونی میں شعبہ
محفل ِنعت مدنی مشورے کا انعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبہ محفل نعت کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
ساؤتھ سینٹرل زون کے علاقہ منظور کالونی میں شعبہ محفلِ نعت کے مدنی مشورے کا انعقادہوا۔شعبہ
محفلِ نعت کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ تا ذیلی
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نےذمہ دار اسلامی بہنوں
کو محفلِ نعت
کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے نکات
دیتے ہوئے علاقائی دورہ اور دینی کاموں کے
حوالے سے تربیت کی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی ساڑے 3 میں ماہانہ مدنی
مشورے کا انعقاد ہواجس میں ڈویژن تا ذیلی
مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابينہ نگران اسلامی بہن نے رمضان المبارک کے اہم نکات بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن
کی کمزوری کو دور کرنےاور ٹیسٹ دینے کا بھی ذہن دیانیزدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کے حوالے
مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی
نیتوں کا اظہار کیا ۔