دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں گوجرانوالہ کابینہ کی ڈویژن بغدادی  میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے نیز دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں گوجرانوالہ مغل چوک میں قائم جامعۃالمدینہ للبنات کی  دورة الحدیث کی طالبات کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون نگران اسلامی بہن نے طالبات کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں کا تعارف پیش کیا اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون ڈویژن پنیالہ میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات میں دورة الحدیث کی طالبات کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے طالبات کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں کا تعارف پیش کیا اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد میں پنیالہ ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے نیز دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور اطراف ڈیفنس کابینہ  روہی نالہ کے قریب ایک اسکول میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سمیت دیگر شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

شمالی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیزاسکول میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل رکھنےاور ہفتہ وار درس منعقد کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  جنوبی لاہور زون ٹاؤن شپ ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوردینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیزرواں سال دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے  کوٹ لکھپت میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات میں دورۃ الحدیث شریف کی طالبات سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز دعوت اسلامی کے 8 دینی کاموں میں شرکت کرنےاور اور اپنی خدمات پیش کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ فروری 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے۔

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1ہزار75

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 11 ہزار 979

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 13 ہزار 720

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات : 603

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5 ہزار 817

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1 ہزار 485

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 32 ہزار 343

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 321

ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کے تعداد: 96

ماہانہ ڈویژن دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 2 ہزار 310

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 8 ہزار 388


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں کورنگی ساڑھے 3 میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت ڈویژن نگران مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی کارکردگی کوجائزہ لیتے ہوئےاپنےعلاقائے میں ہونےوالےدینی کام کوبہتر بنانے کےحوالے سے نکات بتائے نیزکار کردگی انٹر کرنےکا طریقہ کار سمجھایا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  شب و روز کےتحت گزشتہ دنوں ساؤتھ زون 2 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں زون مشاورت ذمہ دار، ڈویژن سطح و کابینہ سطح و علاقہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے شعبہ شب و روز کا تعارف پیش کیا اور اس شعبہ کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مدنی خبریں پڑھنے کا ذہن دیا نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے شعبہ جات کی خبریں شب و روز کو دینے کی ترغیب دی جبکہ ایک اسلامی بہن کی کابینہ سطح پر شب و روز کےلئے تقرری کی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کےتحت گزشتہ دنوں سعید آباد بلدیہ جا معۃ المدینہ گرلز میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں شب و روز ذمہ داراسلامی بہن نےطالبات کو علم دین کی فضیلت اور مطالعے کی اہمیت بتاتےہوئےتحریری کام کی ترغیب دلائی اورما ہنامہ فیضانِ مدینہ کےلیے مضامین لکھنے کی نیتیں کروائیں جس پر درجہ اولیٰ کی 1ثانیہ کی 15ثالثہ کی 4رابعہ کی 6 خامسہ درجے کی 20اورفیضان ِشریعت کورس کی 11 طالبات نے ما ہنا مہ فیضان ِمدینہ کے تحریری مضامین کے مقابلے کے لیے اپنا نام پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں   راولپنڈی پاک دفتر للبنات میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں صاحبزادئی عطار سلمھا الغفا ر نے پاک دفتر للبنات کے مدنی عملہ کے درمیان حلال طریقے سے کمائی کے 50 مدنی پھول رسالے میں سے کو مدنی پھول بیان کئے اورماہ رمضان کے سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سےنکات بتاتےہوئےاہداف دیئےجس پر پاک دفتر کی اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا نیز صاحبزادئی عطار سلمھا الغفا ر نے مدنی عملے کی اسلامی بہنوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا اورانہیں تحائف پیش کئے ۔


دعوت ِاسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون کی اچھرہ ڈویژن میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہواجس میں جنوبی لاہور زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نےصدقہ کے فضائل موضوع پر بیان کیااوردعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات بتائےنیز اسلامی بہنوں کو ڈونیشن بڑھانے کےحوالے سےمدنی پھول دیتےہوئے اہداف دئیے اور گھر گھر نیکی کی دعوت عام کرنے کےلئے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کی ترغیب دی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔