دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  صدر کابينہ کے ڈویژن جمشید روڈ میں ماہانہ مدنی حلقہ میں ریجن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ اصلاحی بیان کرتے ہوئے ہر کام اللہ کی رضا کے لئے کرنے اور محبت الہی پانے کا ذہن دیا ۔ مزید اس موقع پر دیگر شعبہ جات کے حوالہ سے بھی کلام کیا۔ اختتام پر ذیلی اور حلقہ نگران کو ٹیلی تھون کی نمایا ں رپورٹ پر تحفہ دیکر حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی،  لیاقت آباد کابينہ، ڈویژن شریف آباد کے مدنی حلقہ میں عالمی مجلس مشاورت اور زون نگران کی شرکت ہوئی۔ کم و بیش 130 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران نے تقسیم کاری کے موضوع پر بیان کیا۔

جبکہ عالمی مجلس مشاورت نے دعا کروائی۔ مدنی کاموں میں تعاون، بہتری کے لئے اور موقع کی مناسبت سے اچھی نیتیں بھی کروائیں گئیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن کی  چنیوٹ کابینہ نگران اسلامی بہن نے چنیوٹ کابینہ ،جامعۃ المدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں 3 ڈویژن نگران اور ان کی مشاورت نے شرکت کی نیز مشورے میں جامعہ کی طالبات نے بھی شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرریاں مکمل کرنے پر کلام ہوا نیز کار فارم بھی سمجھائے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے زون ایسٹ،کابینہ کھارادر،ڈویژن ٹاور کے ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت ہوئی جس میں دینی کام میں آنے والی سستیو ں کو دور کرنے اور احسن طریقے سے دینی کام کرنے پر مدنی پھول پیش کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کھارادر کابینہ کے ایک سنتوں بھرے اجتماع میں عالمی مجلس کی نگران اور کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن  نے بیان کیا اور عالمی نگران اسلامی بہن نے دعا کروائی۔ آخر میں ذمہ داران سے مشورہ کیا مدنی کاموں کی کار کردگی لیتے ہوئے مزید آگے بڑھنے کا ذہن دیا ۔مزید ذمہ داران کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لیاقت آباد کے ڈویژن عزیز آباد میں ڈویژن مدنی حلقہ ہوا جس میں  108 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ دورانِ بیان مدنی کاموں میں تعاون کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی نیت کی۔


دعوت اسلاکےزیر اہتمام پچھلے دنوں کابينہ نگران اسلامی بہن نے کورنگی ساڑھے 3 میں کابينہ مشاورت کے والد کے انتقال پر تعزیت کی لواحقین کوصبر کرنے کی اور زیادہ سے زیادہ مرحوم کو ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔  راہ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  رنچھوڑلائن کابینہ میں بذریعہ کانفرنس کال مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا علاقہ سطح ذمہ داران نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت کی اور بالخصوص دعا ئے صحت اجتماع کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  اورنگی کابینہ ڈویژن گلشن ضیاء میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ و زون مشاورت اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو 30 دسمبر2020ء کو ہونے والے دعائے حاجات اجتماع کے مدنی پھول سمجھائے اور اسے مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ کے 6 ڈویژنز میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وپیش 338 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی سطح، ریجن سطح، کابینہ اور ڈویژن نگران اور مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے، روزانہ رسالیہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال جائزہ لینے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا زون ایسٹ ، کابینہ کھارادر،علاقہ ٹاور کے ذیلی حلقے”کلامِ شہید“ کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی،آخر میں انفرادی کوشش کرکے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔ 


17دسمبر 2020ء  کو سیالکوٹ زون پسرور کابینہ کے ڈویژن کنگرہ میں اسلام آباد ریجن نگران نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی مدنی کاموں کے آغاز کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بہنوں کےساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں 8دینی کاموں کا مختصراً طریقہ کار سمجھاتے ہوئے ان دینی کاموں کو تنظیمی پالیسی کے مطابق کرنے کا ذہن دیا۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں اور دوہفتہ وار اجتماع نیز ایک ذیلی حلقے میں ماہانہ اجتماع شروع کرنے کی نیت بھی کی ۔