دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  واہ کینٹ زون بستی ڈویژن کی کوہستان اینکلیو کالونی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کی اہمیت کے بارے میں نکات فراہم کئے نیز زکوٰة دینے کے فضائل اور نہ دینے کی وعیدیں بھی بیان کیں۔دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی خدمات کا ذکر کیا اور زکوٰة ،صدقات و فطرہ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے فروغ کے لئے جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔