دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام کورنگی نمبر 2 کی ڈویژن کی تمام ذمہ داران کا زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران کی تربیت کی گئی اور دینی کاموں میں درپیش مسائل سن کر حل بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت نے گزشتہ دنوں ایک شخصیت اسلامی بہن کے انتقال پر ان کے ایصالِ ثواب کے لئے منعقدہ  محفل نعت میں شرکت کی ۔

رکن عالمی مجلس مشاورت شعبہ رابطہ برائے شخصیات اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا اور آخر میں نگران عالمی مجلس مشاورت نے انفرادی کوشش کر کے ہا تھوں ہا تھ اچھی نیتیں کروائیں ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت کا ریجن فیصل آباد، زون جھنگ اور جڑانوالہ کی اسلا می بہنوں کےساتھ مد نی مشورہ ہوا جس میں گنا ہوں سے بچ کر دینی کام کر نے،تقرری مکمل کرنے ،ہفتہ وار رسائل کی مطالعہ کارکردگی دینے اوراجتماع شریک اسلامی بہنوں کی تعداد بڑ ھا نے کے اہداف دیئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نگران عالمی مجلس مشاورت کاریجن لا ہور زون شمالی لاہور اور جنوبی لاہور کی اسلا می بہنوں کے درمیان مد نی مشورہ ہوا جس میں شعبۂ تعلیم کے دینی کام کے ساتھ تعاون ،فو ٹو کا پی کے اخر جات بچا نے کا طریقہ اورگھر اور دینی کام کو منظم کر نے کے طریقے پر بات چیت ہو ئی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور ریجن شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ اور زون ذمہ داراسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ کال مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کو مضبوط کرنے، تمام شعبہ جات سے مدنی خبریں وصول کرنے نیز مدنی خبر تحریر کرنے کا فارم سمجھایا گیا، ذمہ داران کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی گئی اور حوصلہ افزائی بھی فرمائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی رنچھوڑ لائن،  کابینہ شو مارکیٹ جامعۃ المدینہ میں دعائےصحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعا مانگنے کی فضیلت اور اس کے آداب بیان کئے اور دعائے صحت اجتماع میں دعا مانگی۔ تعویذات دئیے اور مزید اورادعطاریہ کےبستہ پر جانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، فیصل آباد میں مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران ، پاکستان مجلس مشاورت نگران مع شعبہ مشاورتوں اور تمام ریجن نگران نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سندھ دادو کابینہ کی خیر پور ڈویژن میں کابینہ نگران اور کابینہ کی مشاورت  کا جدول بنا۔ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں خیرپور، میھڑ ، دادو ڈویژن کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ دارن کے 30 نکات پر بیان کیا گیا۔خیرپور اور دادو کی ڈویژن نگران کی بھی تقرری کی گئی ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  پاکستان حیدرآباد ریجن، لاڑکانہ زون، دادو کابینہ میں خیرپور ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اخلاقیات کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شریک اسلامی بہنوں کوحسنِ اخلاق اپنے کا ذہن سازی کی اور کردار کو بہتر بنانے کے طریقے بیان کئے۔ اس موقع پر کابینہ اصلاح عمال ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے نکات پیش کئے جس میں خیر پور کی نیک اعمال ڈویژن ذمہ دار اور ککر ڈویژن اور دادو کی نیک اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ تکرریاں مکمل کرنے اور وقت پر کاکردگی جمع کروانے اور اجتماعات میں جاکر اپنے شعبے کی مضبوطی کے لئےکوشش کرنے کا ذہن دیا نیز آخر میں ذمہ داران نے اپنی نیتوں کا اظہار فرمایا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، فیصل آباد میں مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران ، پاکستان مجلس مشاورت نگران مع شعبہ مشاورتوں اور تمام ریجن نگران نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے جملہ تنظیمی مدنی پھول بیان فرمائے ، مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی جانب سے تنظیمی مسائل پیش کئے جس کے حل کے لئے عالمی مجلس مشاورت نگران اور پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی پھول عطا فرمائے۔

رکنِ شوریٰ ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے بذریعہ لنک سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حب ماہ کے موضوع پر مدنی پھول بیان کئے تمام شعبہ جات کی سالانہ کارکردگی اور چھ سالہ اہداف کا جائزہ لیا۔

مدنی مشورے کے دوسرے دن پاکستان نگران اور عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔پاکستان دفتر للبنات میں شعبہ مسائل و تجاویز اور سافٹ ویئر نگران اسلامی بہن کی ورکنگ کے حوالے سے تعارف اور New organization chart پیش کیا گیا۔

ڈویژن تا ریجن سطح نگران مع مشاورتیں تقرری مکمل کرنے ، پاک سطح شعبہ ذمہ داران کو رہ جانے والی زون میں شیڈول مکمل کرنے، زون تا ڈویژن نگران کی آٹھ دینی کام کارکردگی سافٹ ویئر کی ٹریننگ کرنے کے حوالے سے شرکاء اجلاس نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف لیئے۔آخری میں ذمہ داران کی اچھی کارکردگی پر تحائف پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لانڈھی نمبر 3 پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ایمان کی حفاظت اور فکر آخرت کے موضوع پر بیان کیا ۔شرکا پر انفرادی کوشش بھی کی جس میں سے پانچ اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور ایک اسلامی بہن نے درس نظامی کرنے کی نیت بھی کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کورنگی ساڑھے 3 میں چاليسویں کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 70 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قبر و آخرت کی تیاری کا ذہن دیا نیز صبر کے فضائل بھی بیان کئے۔ دعوت اسلامی کے ماحول سے منسلک ہونے کی نیتیں بھی کروائی گئی۔ آخر میں رسائل بھی تقسیم ہوئے۔